حیدر علی

1720 – 7 دسمبر 1782



















<b>حیدر علی</b>
i
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کی تاریخ میں حیدر علی ایک ایسا نام ہے جس نے اپنے چھوٹے سے دور حکومت میں انگریزوں کی حالت دگرگوں کر دی تھی۔ حیدر علی کی پیدائش 1720 میں ریاست میسور کے کولار ضلع میں ایک سپاہی کے گھر ہوئی۔ والد کا نام فتح محمد اور والدہ کا نام بی مجیدہ تھا۔ ان کی عمر محض 5 سال ہوگی جب ایک جنگ میں والد فتح محمد شہید ہو گئے۔ ایسے وقت میں ایک رشتہ دار نے بی مجیدہ اور دونوں بیٹوں حیدر علی و شہباز علی کو سرنگاپٹم بلا لیا۔ یہاں حیدر علی کو فن سپہ گری، تیغ زنی، تفنگ اندازی اور گھڑسواری سیکھنے کا موقع ملا۔ عمر بڑھنے کے ساتھ وہ ان چیزوں میں اس قدر ماہر ہو گئے کہ ایک وقت ایسا آیا جب وہ میسور کی فوج کے سپہ سالار بن گئے۔ اس درمیان حیدر علی نے کئی جنگوں کی قیادت کی اور بہادری و شجاعت سے عوام کے علاوہ حاکموں کے درمیان بھی اپنا لوہا منوایا۔ یہی سبب ہے کہ میسور کے برائے نام راجہ کو انھوں نے ایک بڑی جاگیر دے کر حکومت کی باگ ڈور خود سنبھالی اور انگریزوں کے ساتھ سر اٹھانے والے مراٹھا فوج کو شکست فاش دی۔ علاوہ ازیں میسور سے نکل کر ایسٹ انڈیا کمپنی پر بھی حملہ آور ہوئے اور برطانوی خواب کو زبردست دھچکا پہنچایا۔ حیدری تلوار کی گونج میسور کے چاروں طرف اس طرح پھیل گئی تھی کہ انگریز حواس باختہ تھے۔ لیکن 7 دسمبر 1782 میں کینسر کے سبب ان کے انتقال کے بعد انگریزوں کو ایک بار پھر سر اٹھانے کا موقع مل گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔