قطر سے ڈرا ،ہندوستانی فٹبال کے لئے سنگ میل : تھاپا

کوالیفائر میں ہندوستان نے قطر کے خلاف ڈرا کھیلا تھا۔ قطر نے جاپان کے اے ایف سی ایشیا کپ کے فائنل میں جاپان کو 3-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ گول ڈاٹ کام
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ گول ڈاٹ کام
user

یو این آئی

ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی انیرودھ تھاپا کا خیال ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کوالیفائر میں ایشیاء چمپین قطر کے خلاف بغیر کسی گول کے ڈرا کھیلنا ہندوستانی فٹ بال کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
کوالیفائر میں ہندستان نے قطر کے خلاف ڈرا کھیلا تھا۔ قطر نے جاپان کے اے ایف سی ایشیا کپ کے فائنل میں جاپان کو 3-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

22 سالہ تھاپا نے اے آئی ایف ایف ٹی وی کے ساتھ لائیو چیٹ میں کہا کہ 50 سال بعد یہ میچ ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے لئے سنگ میل ثابت ہوا۔ ٹیم کا حوصلہ بلند تھا لیکن کسی کو بھی ٹیم سے ایسی کارکردگی کی توقع نہیں تھی۔ کسی نے بھی ہماری کارکردگی پر توجہ نہیں دی لیکن ایشیاء چمپین کے ساتھ ڈرا کھیلنے سے خود ہی ہندوستانی فٹ بال کا منظر نامہ بدل گیا۔


انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت کے بعد میچ ختم ہونے پر نتیجہ نے سب کو حیران کردیا۔ میں قطر کے کھلاڑیوں کا احترام کرتا ہوں لیکن ایمانداری کے ساتھ کہوں تو انہیں بھی ہم سے ایسی کارکردگی کی توقع نہیں تھی۔ وہ چونک گئے۔ انہوں نے اس میچ میں ہمارے ڈفینس میں داخل ہونے کی پوری کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔

تھاپا نے کہا کہ کسی بھی ایشین ٹیم نے اس ٹیم کو نہ ہی شکست دی اور نہ ہی ان کے خلاف ڈرا کھیلا۔ قطر کی ٹیم ارجنٹینا ، کولمبیا اور پیراگوئے جیسی ٹیموں کے خلاف کوپا امریکہ میں کھیلے گی۔ ہم نے اس میچ میں اچھے نتائج دیئے۔ وہ دن ہمارے لئے بہت یادگار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔