قطر نے فیفا ورلڈ کپ کے پروموشنل اشیا کو ری سائیکل کیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ فٹبال  ٹورنامنٹ کے تقریباً 80 فیصد فضلے کو ری سائیکل کیا گیا، باقی کو ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ میں بھیجا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سال 2022 عالمی فٹبال مقابلہ قطر میں ہوا تھا جس کے لئے اس نے زبردست تیاریاں کی تھیں  اور اس  کے لئے بہت پروموشنل تشہیر کی تھی ۔اب قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 میں استعمال ہونے والی کل 173 ٹن پروموشنل اشیاء کو سعودی کمپنی ری سائیکل کر رہی ہے۔قطر کی سپریم کمیٹی فار ڈیلیوری اینڈ لیگیسی (ایس سی) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ پالی ایسٹر فیبرک میٹریل پہلے اسٹیڈیموں اور دیگر مقامات پر ریپس ، بینرز اور باڑ کورِنگ کے طور پر استعمال ہوتے تھے۔ ایس سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور قطر کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں کے لیے ذمہ دار ہے۔


ایس سی کے سسٹین ایبلٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بودور المیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ’’ماضی میں، بڑے انعقاد کے منتظمین کو پالی ایسٹر فیبرک کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگانا چیلنجنگ لگتا تھا۔‘‘ ان میں سے ایک، سعودی ٹاپ پلاسٹک کے ساتھ تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا ’’ہم نے ایک پائیدار حل تلاش کرنے کو ترجیح دی، یہی وجہ ہے کہ ہم اس تعاون تک پہنچے۔‘‘

ریلیزمیں کہا گیا کہ ٹورنامنٹ کے تقریباً 80 فیصد فضلے کو ری سائیکل کیا گیا، باقی کو ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ میں بھیجا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔