مانچسٹر سٹی کے خلاف چیلسی فتحیاب، لیورپول 30 سال بعد انگلش پریمیر لیگ کا چیمپئن

انگلش پریمیر لیگ فٹبال چیمپئن شپ جیتنے کا لیورپول کا خواب 30 سال بعد جمعرات کے روز اس وقت پورا ہو گیا جب مانچسٹر سٹی کو چیلسی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لیورپول: انگلش پریمیر لیگ فٹبال چیمپین شپ جیتنے کا لیورپول کا خواب 30 سال جمعرات کے روز اس وقت پورا ہو گیا جب مانچسٹر سٹی کو چیلسی کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ لیورپول نے اس سے پہلے آخری مرتبہ یہ خطاب 1990 میں اپنے نام کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لیورپول چیمپین بننے میں کامیاب ہو گیا اور اس کے کھلاڑیوں نے میدان میں قدم بھی نہیں رکھا۔

پریمیئر لیگ کے سیزن میں لیور پول نے 31 میں سے 28 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس نے دوسرے مقام پر قابض مانچسٹر سٹی پر 2-1 سے جیت حاصل کر کے اپنا خطاب محفوظ رکھا۔ اس نتیجہ کے مطلب ہے کہ سٹی اپنے بقیہ سات دور کے میچوں میں لیورپور کی برابری تک نہیں پہنچ پائے گا۔ لیورپول کے 31 میچوں میں 86 پوائنٹ ہیں جبکہ سٹی کے اتنے ہی میچوں میں 63 پوائنٹ ہیں۔ دونوں کے درمیان اب 23 پوائنٹ کا فرق ہے۔ چیلسی کے 54 پوائنٹ ہیں اور وہ تیسرے مقام پر موجود لیسٹر سٹی سے ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔ جبکہ پانچویں نمبر کے مانچسٹر یونائٹیڈ سے وہ پانچ پوائنٹ آگے ہیں۔


لیورپول نے یہ خطاب ایسے وقت میں اپنے نام کیا ہے جب کورونا وائرس کی وجہ سے لیگ تقریباً تین مہینے تک ٹھپ رہی اور اس کے بعد میچوں کا انعقاد خالی میدان میں کیا جا رہا ہے۔ اسٹیم فورڈ برج پر جب آخری سیٹی بجی تو کچھ درجن ناظرین اسٹیڈین کے باہر کھڑے ہوئے تھے۔ تاہم کچھ دیر بعد یہ تعداد سینکڑوں میں پہنچ گئی اور یہ لوگ جیت کا جشن منانے لگے۔۔ لیورپول کی کامیابی کے بعد برطانیہ بھر میں جشن کا سماں رہا، خوشی میں من چلوں نے آتش بازی کی اور خوب جشن منایا۔

لیور پول کے منیجر جرگین کلاپ نے کہا، ’’یہ ایک عظیم لمحہ ہے۔ میں بے انتہا خوش ہوں۔‘‘ میچ میں چیلسی کی طرف سے کریسٹین پولیسیچ نے 36 ویں منٹ میں جبکہ ویلین نے 78 ویں منٹ میں پینلٹی گول کیا۔ یہ پینلٹی چیلسی کو فرناڈنہو کی غلطی سے حاصل ہوئی جنہیں سرخ کارڈ دکھایا گیا تھا۔ سٹی کی طرف سے کوین ڈی بروین نے 55ویں منٹ میں گول داغا تھا۔ ایک دیگر میچ میں آرسنل نے ایڈی نکٹیا (20ویں منٹ) اور ویلوک (87ویں منٹ) کے گول کی مدد سے ساؤتھمپٹن کو 2-0 سے شکست دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Jun 2020, 4:40 PM