ہندوستانی فٹ بال ٹیم کےورلڈ کپ کوالیفائنگ میچوں میں مظاہرہ کو لےکر زیادہ امید نہیں

کورونا وبا کی وجہ سے مئی کے شروع میں کولکاتا میں شروع ہونے والے فتبال کے قومی کیمپ کو منسوخ کرنا پڑا۔

ہندوستانی فٹبال ٹیم یو این آئی
ہندوستانی فٹبال ٹیم یو این آئی
user

یو این آئی

28 رکنی ہندوستانی فٹ بال ٹیم فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 اور ایشین کپ چین 2023 کے باقی تین کوالیفائر میچوں کے لئے کل شام دوحہ روانہ ہوگئی۔ کوالیفائر میچ 3 جون سے شروع ہوں گے۔

قطر کے سفر کے لئے ضروری ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ، تمام کھلاڑیوں اور عملے کو 48 گھنٹے قبل کی جانے والی کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے ساتھ سفر کرنا ہوگا۔ ٹیم کے تمام ممبر 15 مئی سے دہلی میں الگ تھلگ تھے۔


ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ ایگور اسٹیمک نے ایک بیان میں کہا ، "جون میں کوالیفائر میچ کھیلے جانے سے قبل یہ کوئی مثالی صورتحال نہیں ہے ، لیکن ان میچوں سے قبل ہندوستانی ٹیم کیمپ میں سخت پریکٹس کرے گی۔ یقینا صورتحال اچھی نہیں ہے ، لیکن ہم جون میں کوالیفائر میچوں کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے مئی کے شروع میں کولکاتا میں شروع ہونے والے ہمارے قومی کیمپ کو منسوخ کرنا پڑا۔ وبا کی وجہ سے دبئی میں ہمارا فرینڈشپ میچ کھیلنا بھی ممکن نہیں ہے۔ "

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔