آئی ایس ایل: انگولو نے گوا کو بنگلور کے خلاف شکست سے بچالیا

اسپینش فارورڈ ایگور انگولو گوا کے لئے آج کچھ کرگزرنے کے ارادے سے میدان پر اترے تھے اور انہوں نے یہ کرکے دکھایا۔

تصویر بشکریہ آئی ایس ایل 
تصویر بشکریہ آئی ایس ایل
user

یو این آئی

دو گول سے پچھڑنے کے بعد اگور انگولو کے تین منٹ کے اندر داغے گئے دو گولوں نے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں اتوار کے روز ایف سی گوا کوایف سی بنگلور کے خلاف شکست سے بچالیا۔

گوا نے انگولو کے دو گولوں کی بدولت جواہر لال نہرہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیزن کے اپنے پہلے میچ میں سابق چمپئن بنگلور ایف سی کو 2۔2 سے ڈرا پر روک دیا۔ بینگلورو کے لئے کلائنٹن سلوا نے 27 ویں اور اسپیشن ڈیفنڈر جوان اینٹونیو گونزالیز نے 57 ویں منٹ میں گول کئے جبکہ ایف سی گوا کے لئے ایگور انگولو نے 66 ویں اور 69 ویں منٹ میں گول داغے۔


چوتھے سیزن میں بنگلور ایف سی کی قیادت کرنے والے کپتان سنیل چھیتری دوسرے اور عاشق کرونین ساتویں منٹ میں گول کرنے سے چوک گئے۔ سابق چیمپئن بنگلور ایف سی 25 منٹ تک 65 فیصد بال پوزیشن اور 150 سے زائد پاس کے ساتھ مقابلے میں مسلسل دباؤ بنارہی تھی اور اس کا فائدہ اس کو گول کی شکل میں دیکھنے کو ملا۔

آئی ایس ایل: انگولو نے گوا کو بنگلور کے خلاف شکست سے بچالیا

آئی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو میچ کھیلتے رہے 23 نمبر کی جرسی پہنے مڈ فیلڈر برازیل کے کلائن سلوا نے 27 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے بنگلور کو میچ میں 1-0 کی برتری دلادی۔ بلیو آرمی 43 ویں منٹ میں اپنی برتری دوگنا کرنے سے محروم رہ گئی۔ اس کے بعد 65 فیصد بال پوزیشن اور 316 پاس کے ساتھ پہلے ہافت میں اپنا دبدبہ بنائے رکھا وہیں میزبان گوا کاکلب 35 فیصد بال پوزیشن کے ساتھ 142 پاس کرنے میں کامیاب رہا۔


دوسرے ہاف میں دو وقت کی رنر اپ پر گوا واپسی کرنے کا دباؤ لیکرمیدان میں اتری، جبکہ بنگلورو نے تبدیلی کے ساتھ گراؤنڈ میں قدم رکھا۔ 57 ویں منٹ میں، اسپینش ڈیفنڈر جوان انتونیو گونزلیز فرنینڈیز نے آئی ایس ایل میں اپنا 50 واں میچ کھل رہے ایرک پارٹلو کے پاس پر گول کرکے بنگلور کی برتری کو 2-0 کردیا۔

میچ میں دو گول سے پیچھے ہوکر واپسی کرنا مشکل ہوگیا تھا۔ لیکن اسپینش فارورڈ ایگور انگولو گوا کے لئے آج کچھ کرگزرنے کے ارادے سے میدان پر اترے تھے اور انہوں نے یہ کرکے دکھایا۔ گوا کے لئے ڈیبیو کررہے انگولو نے پہلے 66 ویں منٹ میں برینڈن فرنینڈس کے پاس پر شاندار گول کرکے ٹیم کا کھاتہ کھولا اور پھر 69 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے گوا کو 2-2 سے برتری پر لے آئے۔ دوسرے گول میں بھی فرنینڈیز کا اسسٹ رہا۔ میچ کے 72 ویں منٹ میں بنگلور نے دو تبدیلیاں کیں جبکہ تین منٹ بعد گوا کے کپتان بیدیا کو یلو کارڈ دکھایا گیا۔


دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک گول نہیں کرسکیں اور اس کے بعد میچ انجری ٹائم میں چلا گیا۔ وہاں بھی 2-2 کا اسکور رہا اور بنگلور کو گوا سے پوائنٹس تقسیم کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔