فرانس کے کپتان ہیوگو لوریس نے بین الاقوامی فٹ بال کو کہا الوداع

ہیوگو لوریس نے کہا کہ فرانس کا گول کیپر ہونا بہت بڑی بات ہے، لیکن یہ ذہنی طور پر تھکا دینے والا بھی ہے اور مجھے امید ہے کہ اپنے لیے کچھ وقت نکال کر میں مزید چند سال تک اعلیٰ سطح پر کھیل سکوں گا۔

<div class="paragraphs"><p>ہیوگو لوریس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ہیوگو لوریس، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

پیرس: فرانس کے کپتان اور گول کیپر ہیوگو لوریس نے 2022 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے تین ہفتے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ لوریس نے فرانسیسی اسپورٹس اخبار ایل اکویپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، میں نے اپنے بین الاقوامی کیرئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس خیال کے ساتھ کہ میں اپنا سب کچھ دے چکا ہوں۔ اس کا اعلان ابھی ضروری ہے کیونکہ ڈھائی ماہ بعد یورپی چیمپئن شپ کے کوالیفائر شروع ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ہیوگو لوریس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ہیوگو لوریس، تصویر آئی اے این ایس

نومبر 2008 میں یوراگوئے کے خلاف ایک دوستانہ میچ میں ڈیبیو کرنے والے لوریس فرانس کے لیے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ فرانس نے لوریس کی کپتانی میں فیفا ورلڈ کپ 2018 کا خطاب جیتا تھا، جبکہ وہ اپنے ملک کویوای ایف اے یورو 2016 اور ورلڈ کپ 2022 کے فائنل تک لے جاچکے ہیں۔


لوریس نے کہا، ’’درحقیقت میں عالمی کپ کے اختتام کے بعد سے ہی اس کے بارے میں سوچ رہا ہوں، لیکن شاید چھ ماہ سے میرے اندر کچھ خیالات تھے اور جو ٹورنامنٹ کے دوران بڑھے، جس کی وجہ سے مجھے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ ایک وقت آتا ہے جب آپ کو ایک طرف قدم اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ فرانس کی قومی ٹیم کسی ایک شخص کی نہیں ہے۔

ہیوگو لوریس نے کہا کہ ساڑھے 14 سیزن کے لئے فرانس کا گول کیپر ہونا بہت بڑی بات ہے، لیکن یہ ذہنی طور پر تھکا دینے والا بھی ہے اور مجھے امید ہے کہ اپنے لیے کچھ وقت نکال کر میں مزید چند سال تک اعلیٰ سطح پر کھیل سکوں گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔