فٹبال دہلی کی سینئر ڈویژن لیگ 18 اکتوبر سے نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی

دہلی ساکر ایسوسیشن کے عبوری صدر شرافت اللہ، لیگ سب کمیٹی کے چیرمین جگدیش ملہوترا، دہلی ساکر ایسوسیشن کے خزانچی لیاقت علی اور لیگ سب کمیٹی کے دیگر ارکان نے پریس سے خطاب کیا۔

فٹبال دہلی کی سینئر ڈویژن لیگ 18 اکتوبر سے نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی
فٹبال دہلی کی سینئر ڈویژن لیگ 18 اکتوبر سے نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی
user

قومی آوازبیورو

فٹبال دہلی کی سینئر ڈویژن لیگ 18 اکتوبر سے نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی

دہلی ساکر ایسوسیشن نے  فٹبال دہلی پریمئر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب مردوں کی سینئر ڈویژن لیگ کا 18 اکتوبر سے  نہرو اسٹیڈیم میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سال 23-2022 میں دہلی ساکر ایسو سی ایشن نے نہ صرف مردوں کی پریمیر لیگ کا انعقاد کیا بلکہ خواتین کی پریمیر لیگ، خواتین کی سینئر ڈویژن لیگ کا بھی انعقاد کیا۔

صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی ساکر ایسوسیشن کے عبوری صدر شرافت اللہ، لیگ سب کمیٹی کے چیئرمین جگدیش ملہوترا، دہلی ساکر ایسوسیشن کے خزانچی لیاقت علی اور لیگ سب کمیٹی کے دیگر ارکان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کے سینئر ڈویژن لیگ کا انعقاد شاندار طریقے سے ہو اور انتظامیہ کی جانب سے جو بھی خامیاں پہلے رہ گئی ہوں ان کو دور کیا جائے۔


کھیلوں کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کے کردار کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے شرافت اللہ نے کہا کہ ’’ذرائع ابلاغ کا کردار انتہائی اہم ہے اور اگر سینئر ڈویژن کی کوریج اچھی ہوئی تو مقامی طور پر فٹبال کو فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔‘‘ اس موقع پر انہوں نے اعتراف کیا کہ پریمیر لیگ کے میچوں کے دوران ریفری کے فیصلوں اور کلب آفیشیل کے ذریعہ بدتمیزی کی خبریں موصول ہوئیں اور اس پر نظر رکھنے اور اس کا حل نکالنے کے لئے ایک اس لیگ میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

لیگ سب کمیٹی کے چیئرمین جگدیش ملہوترا نے بتایا کہ اس لیگ میں 11 ٹیمیں حصہ لیں گی اور روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 11 ٹیمیں  پہلے آپس میں کھیلیں گی پھر اوپر کی چھ ٹیموں میں چیمپئن شپ کا مقابلہ ہوگا اور اس میں چیمپئن اور دوسرے نمبر کی ٹیم پریمئر لیگ کے لیے کوالیفائی ہوگی جبکہ نیچے رہ گئی پانچ ٹیموں میں ریلیگیشن سے بچنے کے لئے مقابلہ ہوگا اور نیچے کی دو ٹیمیں اے ڈویژن میں ریلیگیٹ ہو جائیں گی۔


واضح رہے کہ اس سال چمپئن ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد کا انعام اور دوسرے نمبر کی ٹیم کو 50 ہزار روپے کا انعام ملے گا۔ 35 کھلاڑیوں کو سی ایم ایس میں ڈالا جا سکتا ہے جبکہ ان 35 کھلاڑیوں میں تین بیرون ممالک کے کھلاڑی رجسٹر ہو سکتے ہیں جن میں سے بیک وقت صرف دو کھلاڑی ہی میدان میں کھیل سکتے ہیں۔ پہلا میچ 18 اکتوبر کو 11.45 پر جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پہلا میچ نیشنل یونائیٹڈ اور جیگوار ایف سی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ جو 11 ٹیمیں سینئر ڈویژن میں حصہ لیں گی ان میں نیشنل یونائیٹڈ، جیگوار، سی آئی ایس ایف، یونائیٹڈ  بھارت، گھڑوال ڈائمنڈ، ینگمین، احباب، شاستری، دہلی ٹائگرس، سٹی  اور دہلی یونائیٹڈ  شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔