فیفا ورلڈ کپ 2026: راؤنڈ آف 32 کا شیڈول طے، جانیں کون سے ٹیمیں ہوں گی آمنے سامنے

گروپ مرحلے میں ہیوی ویٹ فرانس، ورلڈ چمپئن ارجنٹینا اور میزبان میکسیکو ہی صرف ایسی ٹیمیں رہیں جنہوں نے اپنے تمام گروپ میچ جیت کر پرفیکٹ ریکارڈ کے ساتھ ناک آؤٹ میں قدم رکھا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فیفا ورلڈ کپ 2026، تصویر سوشل میڈیا بشکریہ&nbsp;@FIFAWorldCup</p></div>
i

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا گروپ مرحلہ ختم ہو چکا ہے اور اسی کے ساتھ ناک آؤٹ کی جنگ یعنی ’راؤنڈ آف 32‘ کی تصویر بھی صاف ہو گئی ہے۔ اب ٹورنامنٹ کا سنسنی خیز مرحلہ مزید دلچسپ ہونے والا ہے، کیونکہ یہاں سے کی گئی ایک بھی غلطی کسی بھی ٹیم کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب توڑ سکتی ہے۔ اس راؤنڈ میں مجموعی طور پر 16 مقابلے کھیلے جائیں گے اور ان 16 میچوں کی فاتح ٹیمیں اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ یعنی اس راؤنڈ میں 16 ٹیموں کا خطاب جیتنے کا خواب ٹوٹ جائے گا۔

راؤنڈ آف 32 میں کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں

  • گروپ اے: میکسیکو، جنوبی افریقہ

  • گروپ بی: سوئٹزرلینڈ، کناڈا، بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا

  • گروپ سی: برازیل، مراکش

  • گروپ ڈی: امریکہ، آسٹریلیا، پیراگوئے

  • گروپ ای: جرمنی، آئیوری کوسٹ، ایکواڈور

  • گروپ ایف: نیدرلینڈ، جاپان، سویڈن

  • گروپ جی: بیلجیم، مصر

  • گروپ ایچ: اسپین، کیپ ورڈے

  • گروپ آئی: فرانس، ناروے، سینیگال

  • گروپ جے: ارجنٹینا، آسٹریا، الجزائر

  • گروپ کے: کولمبیا، پرتگال، ڈی آر کانگو

  • گروپ ایل: انگلینڈ، گھانا، کروشیا


راؤنڈ آف 32 کا شیڈول

29 جون (پیر)

  • جنوبی افریقہ بمقابلہ کناڈا (رات 12:30 بجے)

  • برازیل بمقابلہ جاپان (رات 10:30 بجے)

30 جون (منگل)

  • جرمنی بمقابلہ پیراگوئے (بوسٹن، رات 2:00 بجے)

  • نیدرلینڈ بمقابلہ مراکش (صبح 6:30 بجے)

  • آئیوری کوسٹ بمقابلہ ناروے (رات 10:30 بجے)

یکم جولائی (بدھ)

  • فرانس بمقابلہ سویڈن (رات 2:30 بجے)

  • میکسیکو بمقابلہ ایکواڈور (صبح 6:30 بجے)

  • انگلینڈ بمقابلہ ڈی آر کانگو (رات 9:30 بجے)

2 جولائی (جمعرات)

  • بیلجیم بمقابلہ سینیگال (رات 1:30 بجے)

  • امریکہ بمقابلہ بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا (صبح 5:30 بجے)

3 جولائی (جمعہ)

  • اسپین بمقابلہ آسٹریا (رات 12:30 بجے)

  • پرتگال بمقابلہ کروشیا (صبح 4:30 بجے)

  • سوئٹزرلینڈ بمقابلہ الجزائر (صبح 8:30 بجے)

  • آسٹریلیا بمقابلہ مصر (صبح 11:30 بجے)

4 جولائی (ہفتہ)

  • ارجنٹینا بمقابلہ کیپ ورڈے (صبح 3:30 بجے)

  • کولمبیا بمقابلہ گھانا (صبح 7:00 بجے)

قابل ذکر ہے کہ اس گروپ مرحلے میں ہیوی ویٹ فرانس، ورلڈ چمپئن ارجنٹینا اور میزبان میکسیکو ہی صرف ایسی ٹیمیں رہیں جنہوں نے اپنے تمام گروپ میچ جیت کر پرفیکٹ ریکارڈ کے ساتھ ناک آؤٹ میں قدم رکھا ہے۔ دوسری طرف ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا الٹ پھیر گروپ-ایچ میں دیکھنے کو ملا، جہاں سابق ورلڈ چمپئن یوراگوئے کی ٹیم گروپ اسٹیج سے ہی باہر ہو گئی۔ اس گروپ سے اسپین کے ساتھ ورلڈ کپ میں پہلی بار قدم رکھنے والے چھوٹے سے ملک کیپ ورڈے نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔