فیفا خواتین ورلڈ کپ 2022: ویمنز فٹ بال میں دنیا کو اپنی صلاحیت دکھانا چاہتے ہیں: تھامس ڈینربی

تھامس ڈینربی نے کہا کہ اب بات صرف نتائج کی نہیں ہے۔ ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ہندوستانی لڑکیاں فٹ بال کھیل سکتی ہیں۔

خواتین فٹ بال ٹیم، تصویر یو این آئی
خواتین فٹ بال ٹیم، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بھونیشور: ہندوستان کی انڈر 17 خواتین فٹ بال ٹیم کے کوچ تھامس ڈینربی نے فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ 2022 سے قبل اتوار کو کہا کہ ہندوستان کے پاس دنیا کے سامنے ویمنزفٹ بال میں اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ہے، تھامس ڈینربی نے کہا کہ اب بات صرف نتائج کی نہیں ہے۔ ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ہندوستانی لڑکیاں فٹ بال کھیل سکتی ہیں۔

تھامس ڈینربی نے کہا کہ ہم نے اپنے گروپ کے اندر اہداف مقرر کیے ہیں اور ہم ان کے لیے لڑنے کو تیار ہیں۔ ہم امریکہ، برازیل اور مراکش کے خلاف گول کرکے پوائنتس حاصل کرنے کے لئے تیارہیں۔ ہندوستان فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز منگل 11 اکتوبر کو امریکہ کے خلاف کرے گا۔


تھامس ڈینربی نے کہا کہ ہم ہندوستانی شائقین کو دکھا دیں گے کہ ہمارے پاس ایک اچھی ٹیم ہے۔ ہندوستان آنے والے چند برسوں میں خواتین کی ایک کامیاب ٹیم بن سکتی ہے۔ امید ہے کہ ہم لڑکیوں کو فٹ بال کھیلنا شروع کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔