کلب کا اتنا بڑا فین نہیں دیکھا ہوگا، بیٹے کا نام پسندیدہ کھلاڑی کے نام پر رکھا

انضمام کے گھر میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب کسی کھلاڑی کے نام پر اپنی اولاد کا نام رکھا گیا ہو۔ خود انضمام کے والدین نے انضمام کا نام پاکستان کے معروف کرکٹ کھلاڑی انضمام الحق کے نام پر رکھا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جنون ہو تو انضمام جیسا! مالاپورم ضلع کے منجیری شہر کے رہنے والے انضمام برطانیہ کے معروف فٹبال کلب ’آرسینل ‘ کے اتنے بڑے شیدائی ہیں کہ انہوں اپنے پہلے بیٹے کا نام آرسینل کلب کے بہترین فٹبال کھلاڑی ایم اوزل کے نام پر رکھا ہے۔ انضمام کے اس عمل کی وجہ سے مالا پورم فٹبال کی دنیا میں راتوں رات ایک بڑا نام بن گیا۔

گزشتہ 29دسمبر کو جب انضمام کی اہلیہ نے ایک لڑکے کو جنم دیا تو انضمام نے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے مشورہ کرنے کے بعد آرسینل کے معروف کھلاڑی میسوت اوزل کے نام پر اس کا نام رکھا۔ یہ نام رکھنا تھا کہ وہ چرچہ کا موضوع بن گئے۔جمعہ کو جب انضمام نے سوشل میڈیا پر جب اپنا ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا تو دیکھتے ہی دیکھتے 1,75,000لوگوں نے اس کو دیکھا۔ انضمام نے اوزل کے پہلے نام میں تھوڑی سی تبدیلی کر کے اس میں عربی لفظ کا استعمال کیا اور انہوں نے میسوت کی جگہ مہندی رکھا لیکن ان کو کہا ایم اوزل ہی جائے گا۔

واضح رہے آرسینل کلب جو 13مرتبہ انگلش لیگ کا چیمپئن رہا ہے اس کے نمائندے گزشتہ ماہ انضمام اور فدا سے ملنے کیرالہ آئے ہوئے تھے ۔ 26سالہ سیول انجینئر انضمام کا کہنا ہے کہ ’’میں ہمیشہ سے آرسینل کا فین (مداح ) رہا ہوں اور اسکول کے دنوں سے ہی میں اس کلب کو پسند کرتا ہوں اور جب سے میری اہلیہ حاملہ ہوئی تھیں تب سے ہم دونوں نے اپنے بچے کا نام آرسینل کے کسی کھلاڑی کے نام پر رکھنے کے بارے میں غو کر رہے تھے۔ میرے کچھ دوستوں کا مشورہ تھا کہ میں اپنے بیٹے کا نام کلب کے پرانے مینیجر آرسینے ونگر رکھوں‘‘۔ انضمام کے گھر میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب کسی کھلاڑی کے نام پر اپنی اولاد کا نام رکھا گیا ہو۔ خود انضمام کے والدین نے انضمام کا نام پاکستان کے معروف کرکٹ کھلاڑی انضمام الحق کے نام پر رکھا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔