بگ باس کا خطاب جیتنے والی دیپیکا اسلام قبول کر چکی ہیں

دیپیکا ککڑ جنہوں نے کل رات اس سال کے بگ باس کا خطاب جیتا ہے انہوں نے اسی سال فروری ماہ میں شادی کر کے اسلام قبول کیا تھا۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سال 2010 میں ٹی وی سیریل ’سرال سمر کا‘ میں کلیدی کردار ادا کرنے والی دیپیکا ککڑ نے اس سال کے ’بگ باس‘ شو کا خطاب جیت لیا ہے۔ دیپیکا نے سسرال سمر کے علاوہ ’اگلے جنم موہے بٹیا ہی کی جو‘ اور ’نیر بھرے تیرے نینا دیوی‘ میں بھی کام کر چکی ہیں لیکن ’سسرال سمر کا ‘ میں جو انہوں نے ہندوستانی بہو کا کردار ادا کیا تھا اس کو لوگوں نے بہت پسند کیا اور یہی کردار ان کو بگ باس کا خطاب جتانے میں مددگار ثابت ہوا۔

بگ باس کے فائنل میں دیپیکا نے ہندوستانی قومی کرکٹ ٹیم کے متنازعہ کھلاڑی شری سنت کو شکست دی۔ ویسے بگ باس کے پورے سیریل میں شری سنت اور دیپیکا ساتھ رہے اور ان کا رشتہ بھائی بہن والا تھا جو انہوں نے آخر تک نبھایا۔ دیپیکا کے مداحوں کو ایک سوال ضرور پریشان کرتا رہا کہ دیپیکا بگ باس کے شو میں اپنے اصلی نام سے کیوں داخل نہیں ہوئیں۔

واضح رہے اسی سال 22 فروری کو دیپیکا نے اداکار شعیب ابراہیم کے ساتھ نکاح کر لیا تھا اور اسلام قبول کر کے انہوں نے اپنا نام فائضہ رکھ لیا تھا۔ لیکن وہ اپنے فینس کے بیچ دیپیکا کے نام سے ہی مشہور ہیں اور شائد اسی لئے انہوں نے بگ باس میں اپنے پرانے نام کو ہی استعمال کیا۔

دیپیکا اپنے شوہر شعیب ابراہیم کے ساتھ 
دیپیکا اپنے شوہر شعیب ابراہیم کے ساتھ 

اس سال کے بگ باس شو میں شری سنت نمبر دو پر رہے اور بہار کے دیپک ٹھاکر ویسے تیسرے نمبر پر رہے لیکن انہوں نے خود کو آخری مقابلہ سے الگ کر لیا تھا کیونکہ اس مرتبہ اس شو میں ایک نئی چیز یہ تھی کہ خطاب کے آخری تین دعویداروں کو اس بات کی اجازت تھی کہ وہ بیس لاکھ روپے لے کر مقابلہ سے باہر ہو سکتے ہیں اور دیپک ٹھاکر نے یہ کہہ کر خود کو اس مقابلہ سے 20 لاکھ روپے لے کر باہر کر لیا تھا کہ اس کو اپنی بہن کی شادی کے لئے پیسوں کی بہت سخت ضرورت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Dec 2018, 11:02 AM