ویڈیو: فلم ’شیرشاہ‘ کی کہانی لکھنے والے سندیپ شریواستو سے خصوصی گفتگو

شیر شاہ فلم کا سب سے اہم پہلو ہے وکرم بترا کی شخصیت کو کہانی میں ڈھالنا یعنی کہانی لکھنا اور اس کو بخوبی انجام دیا ہے سندیپ شریواستو نے، جنہوں اس سے قبل بھی کئی معروف فلموں کی کہانیاں تحریر کی ہیں

user

قومی آوازبیورو

کرگل کے ہیرو شہید کیپٹن وکرم بترا کی پوری شخصیت اپنے آپ میں ایک مثال تھی اور ان کے ذریعہ بولا گیا ایک جملہ ’یہ دل مانگےمور‘ پورے سماج میں بہت مقبول ہوا۔ اب ان کی شخصیت پر ’شیر شاہ ‘ نام سے ایک فلم بنی ہے جو پرائم ویڈیو پر بے انتہا مقبول ہو رہی ہے۔

شیر شاہ فلم کا سب سے اہم پہلو ہے وکرم بترا کی شخصیت کو کہانی میں ڈھالنا یعنی کہانی لکھنا اور اس کو بخوبی انجام دیا ہے سندیپ شریواستو نے، جنہوں اس سے قبل بھی کئی معروف فلموں کی کہانیاں تحریر کی ہیں۔ انہوں نے فلم ’اب تک چھپن‘، کابل ایکسپریس‘، نیویارک وغیرہ کی کہانی لکھی ہے۔ قومی آواز نے سندیپ شریواستو سے ان کی اپنی شخصیت اور فلم ’شیرشاہ‘ کی کہانی سے جڑے واقعات پر تفصیل سے گفتگو کی۔ پیش ہیں اس گفتگو کے چند اقتباسات:

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 29 Aug 2021, 2:32 PM