’کوئی بھی فنکار اپنے کردار سے بڑا نہیں ہے‘دلیپ کمار نے دیوداس فلم کا بہترین منظر شئیر کیا

اس منظر کو ابھی تک ان کے کیریئر میں سینما کی مشہور شخصیات کے ذریعہ پیش کردہ بہترین اداکاری میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

ڈلیپ کمار کے ٹویٹ سے گریب کی گئی ویڈیو تصویر
ڈلیپ کمار کے ٹویٹ سے گریب کی گئی ویڈیو تصویر
user

یو این آئی

شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہوراداکار دلیپ کمار نے کل ایک یادگار فلم جوکہ 1955 میں ریلیز ہوئی تھی،اس کلاسک فلم 'دیوداس' کا ایک مشہور منظر سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے۔ 98 سالہ اسٹار نے اپنےٹویٹر ہینڈل سے اپنی قومی ایوارڈ یافتہ فلم 'دیوداس' کے مشہور منظر کی ایک مختصر کلپ شیئر کی ہے۔ اس منظرمیں دلیپ کمار اور پدم شری وجینتی مالا کو دیکھا جاسکتا ہے ۔دلیپ کمار کے ذریعے شیئر کردہ اس منظر کی کلپ میں وہ اپنے دکھوں میں شراب کے نشے میں غرق چندرمکھی کے بارے میں اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں ۔عنوان میں دلیپ کمار نے لکھا ، "کوئی بھی فنکار اپنے کردار سے بڑا نہیں ہے۔"

اس منظر کو ابھی تک ان کے کیریئر میں سینما کی مشہور شخصیات کے ذریعہ پیش کردہ بہترین اداکاری میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصہ پر محیط ہے۔


'دیوداس' فلم کے ہدایت کار بمل رائے تھے اور یہ فلم شرت چندر چٹوپادھیائے کےناول 'دیوداس' پر مبنی ہے۔ اس فلم میں دلیپ کمار مرکزی کردار میں تھے ، اور وجینتی مالا اس فلم میں ان کےہمراہ اداکارہ تھیں ۔

فلم کا ایک ری میک سنجے لیلا بھنسالی نے سن 2002 میں بنا یا تھا جس میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ، ایشوریا رائے بچن کو پاروتی اور مادھوری دکشٹ نے چندرمکھی کا کردار ادا کیا تھا۔


فلم کی کہانی دیوداس اور پاروتی کے گرد گھومتی ہے جو بچپن میں لازم و ملزوم تھے۔ بڑے ہوتے ہی ان کے درمیان محبت کھل گئی۔ دیوداس کو اس کے والدین نے پڑھائی کے لئے روانہ کیا ، جو دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کرتا ہے۔ فلم میں ٹریجیڈی دکھائی گئی ہےجس کے بعد دیو داس خود کو شراب میں ڈوبو دیتا ہے۔جب دیوداس کو اس کے شراب پینے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، تو وہ اپنے وعدے کو یاد کرتا ہے جو اس نے پاروتی سے کیا تھا۔

1944 میں 'جوار بھاٹا' سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والے دلیپ کمار نے اپنے کیریئر میں پانچ دہائیوں پر محیط کئی مشہور فلمیں دیں ، جن میں 'مغل اعظم' ، 'نیا دور' اور 'رام اور شیام' شامل ہیں۔ انھیں آخری بار 1998 میں فلم ’قلعہ‘ میں دیکھا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔