کورونا کیسز کی خوفناک تعداد، ریا-کنگنا کی لائیو کوریج اور ’ٹوئٹر جنگ‘

ممبئی میں ایکشن جاری ہے اور اس ایکشن کے ٹی وی لائیو ٹیلی کاسٹ کی وجہ سے ملک کا ذہن کورونا جیسی وبا سے ہٹا ہوا ہے اور اب عوام کو اپنی معیشت اور روزگار کی کم فکر ہے بلکہ کنگنا اور ریا کی زیادہ فکر ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ممبئی میں ایکشن جاری ہے اور اس ایکشن کے ٹی وی لائیو ٹیلی کاسٹ کی وجہ سے پورے ہندوستان کا ذہن کورونا جیسی وبا سے ہٹا ہوا ہے اور اب عوام کو اپنی معیشت اور روزگار کی کم فکر ہے بلکہ کنگنا اور ریا کی زیادہ فکر ہے۔ جانچ، عدالتی کارروائی اور میڈیا ٹرائل کے بعد ریا چکربرتی ممبئی کی ’بیڈ‘ گرل کی شکل میں سامنے آئی ہیں اورشیو سینا اور میڈیا کے مابین زبانی جنگ کے بعد کنگنا ہندوستان کی ’گڈ‘ گرل بنکر سامنے آئی ہیں۔ ایسا میڈیا میں دکھا یا جا رہا ہے لیکن بالی وڈ کے لوگ اس کو پوری طرح دوسرے انداز میں دیکھتے نطر آ رہے ہیں۔

ریا چکربرتی جس دن گرفتار ہوئیں اس دن جو ٹی شرٹ وہ پہنے ہوئے تھیں اس پر جو کوٹیشن لکھا ہوا تھا کہ ’روزز آر ریڈ ۔۔۔۔۔‘ وہ دراصل سماج میں مردوں کی جاگیرداری کے خلاف تھا ۔ اس کو ودیا بالن سے لے کر بالی وڈ کے کئی لوگوں نے شئیر کیا جس سے صاف ظاہر ہو ا کہ بالی وڈ میں ایک بڑی اکثریت ریا کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔ اب دیا مرزا کے ایک ٹویٹ پر سونم کپور نے جس طرح ایک طنز کسا ہے اس نے کنگنا کو آگ بگولہ دیا ہے اور انہوں اپنے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سونم کپور کو ’مافیا بمبو‘ تک کہہ ڈالا ۔


واضح رہے اداکارہ دیا مرزا نے کنگنا رنوت کے دفتر میں ہوئی انہدامی کارروائی پر ٹویٹ کرتے ہوئے جہاں اس کی مزمت کی ہے وہیں انہوں نے جس طرح ریا کو حراساں کیا جا رہا ہے اس کی بھی مزمت کی ہے ۔ اس کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے سونم کپور نے مہاتما گاندھی کا کہا ہوا ایک جملہ لکھا ہے ’آنکھ کے بدلے آنکھ تو پوری دنیا کو اندھا بنا دے گا‘۔

سونم کپور کے اس جملہ پر کنگنا پوری طرح بھڑک گئیں اور انہوں اداکارہ کا نام لئے بغیر ان پر سیدھا نشانہ سادھا’’ مافیا بمبو نےاچانک میرے گھر کے واقعہ کے ذریعہ ریاجی کےلئے انصاف مانگنا شروع کر دیا ہے۔ میری لڑائی لوگوں کے لئے ہے ۔ میری جدو جہد کا موازنہ کسی چھوٹی نشیڑی (ڈرگی) سے نہ کریں جو اپنے دم پر بنے اسٹار (سوشانت) کے ٹکڑوں پر پل رہی تھی ۔ ایسا کرنا بند کریں۔‘‘


یہ لڑائی بہت نچلی ستح پر جا چکی ہے ۔ کنگنا بہت خاص انداز میں اس عامر خان کے جملوں کاحوالہ دیتی ہیں جن سے کبھی اوارڈ لینا ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہوا کرتی تھی یا اس نصیر الدین شاہ کا نام لیتی ہیں جن کا فلم انڈسٹری میں بہت احترام ہے اور شیو سینا کو صرف اس لئے سونیا سینا کہتی ہیں کیونکہ وہ خود کو مرکزی حکومت کے ساتھ کھڑا دکھنا چاہتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔