ریا چکرورتی کا ’فون کال ریکارڈ‘ آیا سامنے، عامر خان سے بات چیت کا انکشاف!

بالی ووڈ اداکار عامر خان کے علاوہ ریاچکرورتی نے شردھا کپور، آدتیہ رائے کپور، رانا دگوبتی، سنی سنگھ اور رَکل پریت جیسی فلمی ہستیوں سے بذریعہ فون رابطہ کیا۔

ریا چکرورتی, تصویر ٹوئٹر
ریا چکرورتی, تصویر ٹوئٹر
user

تنویر

سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ کی جانچ میں سی بی آئی، ای ڈی اور بہار پولس مصروف ہے، اس درمیان کچھ میڈیا رپورٹس میں ریا چکرورتی کا فون کال ریکارڈ سامنے آیا ہے جو اس وقت موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ سوشانت کی گرل فرینڈ ریا کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں انھوں نے بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیتوں کو کال کیا جن میں سے ایک نام عامر خان کا بھی ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں کچھ بھی سامنے نہیں آیا ہے کہ ریا نے عامر خان کو کس کام سے کال کیا۔

'اے بی پی' کی ایک رپورٹس میں ریا چکرورتی کا جو کال ریکارڈ سامنے آیا ہے اس کے مطابق انھوں نے عامر خان کے علاوہ شردھا کپور، آدتیہ رائے کپور، رانا دگوبتی، سنی سنگھ اور رکل پریت وغیرہ سے بذریعہ فون رابطہ کیا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عامر خان کو ریا نے کال کیا تھا اور عامر نے ریا سے تین میسجز کے ذریعہ بات بھی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریا کے کال ڈیٹیل ریکارڈ میں موجود نمبر عامر خان کا ہی ہے، اور اس کے علاوہ ریا نے اداکارہ رکل پریت کو 30 مرتبہ کال کیا تھا اور رکل نے ریا کو 14 مرتبہ کال کیا۔ ان دونوں اداکاراؤں کی میسجز کے ذریعہ بھی بات چیت ہوئی۔


دیگر کچھ اہم اداکاروں کو کیے گئے فون کی تفصیلات بھی رپورٹ میں پیش کی گئی ہیں۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ آدتیہ رائے کپور کو ریا نے 16 مرتبہ کال کیا اور انھوں نے ریا کو 7 مرتبہ کال کیا۔ اسی طرح شردھا کپور کو ریا نے تین مرتبہ کال کیا اور شردھا نے دو مرتبہ فون کیا، سنی سنگھ سے ریا نے بذریعہ فون 7 مرتبہ رابطہ کیا اور سنی نے ریا کو 4 مرتبہ کال کیا۔ رانا دگوبتی کو بھی ریا نے 7 بار فون لگایا اور رانا نے ریا کو 4 مرتبہ فون کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Aug 2020, 3:25 PM