’مرزاپور‘ ویب سیریز پر تنازعہ، سپریم کورٹ نے جاری کئے نوٹس

مرزاپور نامی ایک ویب سیریز میں مرزاپور کو غیرقانونی سرگرمیوں والا شہر دکھایا ہے، جو ضلع کی شبیہ خراب کرتا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سپریم کورٹ نے ویب سیریز’مرزاپور‘ کے متنازعہ موادکو ہٹانے سے متعلق درخواست پر پروڈیوسراور امیزون پرائم ویڈیو سے جمعرات کو جواب طلب کیا چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے سجیت کمار سنگھ کی درخواست کی مختصرسماعت کے بعد مرکزی حکومت، ایکسیل انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لیمٹیڈ اور امیزون پرائم ویڈیو کو نوٹس جاری کئے ہیں ۔ وکیل ونے کمارداس کے توسط سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس ویب سیریز میں اترپردیش کے ضلع مرزاپورکی غلط شبیہ دکھائی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق،، مرزاپور کی ثقافتی قدر کافی بہتر ہے لیکن 2018 میں ایکسیل انٹرٹینمنٹ نے نو ایپیسوڈ کی مرزاپور نامی ایک ویب سیریز لانچ کی، جس میں انہوں نے مرزاپور کو غیرقانونی سرگرمیوں والا شہر دکھایا ہے، جو ضلع کی شبیہ خراب کرتا ہے۔ عدالت نے اس کے لئے اوٹی ٹی پلیٹ فارم اور ویب سیریز کے پروڈیوسروں سے جواب طلب کیا ہے۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ مرزاپور کی تقریباً 30 لاکھ آبادی اور بہترین ثقافت کی توہین ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو کسی شہر کی تاریخی اور ثقافتی اقدار کی ناقص تصویرکشی پر روک لگانے کے لئے کچھ رہنماخطوط بنانے چاہیے۔ مرزاپور ایک ایسا مقام ہے جہاں گنگا ندی وندھیہ رینج سے ملتی ہے۔

اس سے قبل اترپردیش کے ضلع مرزاپور میں ویب سیریز کے پروڈیوسر اور’امیزون پرائم‘ کے خلاف معاملہ درج کیاجاچکا ہے۔ پولیس رپورٹس کے مطابق، کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایک اروند چترویدی نامی شخص کے ذریعہ معاملہ درج کرایاگیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Jan 2021, 7:40 AM