جنوبی سنیما کی فلم ’آر آر آر‘ نے ’گولڈن گلوب 2023‘ میں رقم کی تاریخ، ’ناٹو ناٹو‘ کو قرار دیا گیا بہترین گانا

ساؤتھ سنیما کی فلم ’آر آر آر‘ نے 'گولڈن گلوب 2023' میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ فلم کے تلگو گانے 'ناٹو ناٹو' کو بہترین گانے کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دنیا کا مقبول ترین ایوارڈ شو 'گولڈن گلوب 2023' شروع ہو گیا ہے اور اس میں جنوبی ہند سنیما کی فلم آر آر آر (RRR) نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ فلم کے تلگو گانے 'ناٹو ناٹو' کو بہترین گانے کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ فلم 'آر آر آر' گزشتہ سال مارچ میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے عالمی باکس آفس پر 1200 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

’گولڈن گلوب‘ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کئی فلمیں مقابلے میں ہیں۔ ہندوستان سے جنوبی سنیما کی بلاک بسٹر فلم آر آر آر کو ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ چنانچہ فلم کی پوری ٹیم ایوارڈ تقریب میں پہنچی ہوئی ہے۔ سبھی ہندوستانی ملبوسات میں 'گولڈن گلوب 2023' میں پہنچے ہیں لیکن جس کے بارے میں سب سے زیادہ بات ہو رہی ہے وہ آر آر آر کے ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی ہیں۔


تجربہ کار ڈائریکٹر اپنی اہلیہ راما راجامولی کے ساتھ ایوارڈ تقریب میں پہنچے ہیں۔ اس دوران راما ہندوستانی ساڑھی میں نظر آئیں۔ جبکہ ڈائریکٹر کالے کرتہ دھوتی میں پہنچے ہیں۔ ایس ایس اور راما راجامولی کا انتہائی سادہ انداز اس مکمل لباس میں نظر آئے۔ ساؤتھ سنیما کے اس اسٹار جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ بہت سے شائقین اور فلمی ستاروں نے تصاویر کو پسند کیا اور کمنٹ کر کے اپنی رائے بھی دیں۔

واضح رہے کہ 'گولڈن گلوب 2023' ایوارڈ میں فلم ’آر آر آر‘ کو دو کیٹیگریز میں نامزدگی ملی ہے، ایک 'بہترین فلم - نان انگلش' اور دوسری 'بہترین اوریجنل سانگ - موشن پکچر' کے لیے۔ خاص بات یہ ہے کہ فلم ’آر آر آر‘ دو دہائیوں سے زائد عرصے میں پہلی ہندوستانی فلم ہے جسے اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 'فارن لینگویج' کیٹیگری میں 'سلام بامبے (1988)‘ اور 'مانسون ویڈنگ (2001)‘ کو نامز کیا گیا تھا۔ ان دونوں فلموں کی ہدایت کاری میرا نائر نے کی تھی۔ تاہم یہ دونوں فلمیں 'آر آر آر' سے بالکل مختلف ہیں۔


راجامولی کی ہدایت کاری میں بننے والی 'آر آر آر' قوم پرستی اور بھائی چارے پر مبنی ہے۔ اس میں مشہور اداکار رام چرن اور جونیئر این ٹی آر مرکزی کرداروں میں ہیں۔ فلم میں انہوں نے دو حقیقی زندگی کے ہندوستانی انقلابیوں الوری سیتارام راجو اور کومارم بھیم کے کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم آزادی سے پہلے کے دور کی ایک خیالی کہانی پر مبنی ہے۔

بہترین فلم نان انگلش' کیٹیگری میں 'آر آر آر' کا مقابلہ کورین رومانوی فلم 'ڈیسیژن ٹو ​​لیو'، جرمن جنگ مخالف فلم 'آل کوئٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ'، ارجنٹائن کی فلم 'ارجنٹائن 1985' اور فرانسیسی-ڈچ فلم 'کلوز' سے ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔