4 نومبر سے سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر کے بی سی جونیئرز شروع ہوگا

چھٹی جماعت کے یوراج نے امیتابھ بچن سے پوچھا کہ وہ بچپن میں سب سے زیادہ کس چیز سے ڈرتے تھے؟ امیتابھ نے فوراً جواب دیا ’’استاد کی چھڑی سے‘‘۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر 4 نومبر سے علم پر مبنی گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) جونیئرزشروع ہوگا۔ کے بی سی جونیئر میں 8 سے 15 سال کی عمر کے باصلاحیت امیدوار مقابلہ کریں گے۔ اپنی عمر سے زیادہ پختہ اور تیز دماغ کے ساتھ ہاٹ سیٹ پر آنے والے، دہلی کے 6ویں جماعت کے پرعزم طالب علم، یوراج سیٹھی، کھیل میں اپنا منفرد اٹریکشن شامل کریں گے اور ہر سوال کا شاندار انداز میں جواب دیں گے!

کے بی سی جونیئرز میں اس ہفتے ایک دلچسپ موڑ آیا، جب یوراج سیٹھی میزبان کی کرسی پر بیٹھے جب کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن گیسٹ کی نشست پر۔ یوراج نے امیتابھ بچن کو بتایا، میں آپ کی میزبان نشست پر بیٹھنا چاہتا ہوں اور میں نے آپ کے لیے کچھ سوالات تیار کیے ہیں۔ امیتابھ نے مذاق میں کہا، بھائی صاحب، ہماری نوکری گئی اور وہ اس چھوٹے بچے کے ساتھ سیٹ بدل لیتے ہیں۔


یووراج نے امیتابھ بچن کا آڈینس سے تعارف کراتے ہیں اور گیم پلے کا آغاز کرتے ہوئے کہتے ہیں، "نمستے نمستے نمستے، آج ہمارے سامنے امیتابھ بچن بیٹھے ہیں، یہ ممبئی، مہاراشٹر سے ہیں اور امیتابھ سے سوال پوچھنا شروع کرتے ہیں۔ یوراج نے امیتابھ سے کچھ دلچسپ سوالات پوچھے، ’’آپ بچپن میں سب سے زیادہ کس چیز سے ڈرتے تھے؟‘‘ اور ان کے سامنے آپشن پیش کیا۔ امیتابھ نے فوراً جواب دیا ’’استاد کی چھڑی سے‘‘۔

اسی طرح وہ ایک مزیدار گیم پلے بھی کھیلتے ہیں جس سے سیٹ پر موجود سبھی بہت خوش ہوتے ہیں، پھر سات کروڑ کا بڑا سوال آتا ہے، جس کے لیے ہر کوئی امیتابھ بچن کے جواب کا بے صبری سے انتظار کرتا ہے۔ یوراج پوچھتے ہیں، "اگر آپ کو میزبان کی نشست کسی کو دینی ہو، تو وہ شخص کون ہوگا؟" امیتابھ نے جذباتی ہو کر جواب دیا، "ابھی تو آپ کو دے دیا ہے، اب اور کسی کو نہیں دینا چاہتا۔ ہم چاہتے ہیں ہم یہیں بنے رہیں!‘‘کون بنے گا کروڑ پتی جونیئرز 4 نومبر سے رات 9 بجے صرف سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔