شاہ رخ خان کی تکلیف پر خوشی منانے والوں کی تھرور نے مذمت کی

ایسے معاملات پر عوامی بحث اپنے آپ میں بہت بری ہے۔اس میں ایک 23سالہ نوجوان کی شبیہ کو مٹی میں ملاکر خوشی منانا ٹھیک نہیں ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سابق مرکزی وزیر اورملک میں ادبی دانشور شخصیت ششی تھرور نے ڈرگس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری پر اداکار کا مذاق اڑانے والوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں اس تکلیف میں لطف لینے والا قرار دیا ہے.

تھرور نے کہاکہ ایسے معاملے میں کسی نوجوان کو بدنام کرنے کے بجائے اس کے ساتھ ہمدردی رکھی جانی چاہئے۔ مسٹر تھرور نے ٹوئٹر پر اپنے ایک تبصرہ میں کہا کہ وہ پارٹی میں لی جانے والی ڈرگس کا شوقین نہیں ہوں اور نہ ہی میں نے کبھی انہیں استعمال کیا لیکن مجھے ایسے لوگوں سے نفرت ہوتی ہے جو آئی ایم ایس آر کے (شاہ رخ خان) کے بیٹے کی گرفتاری پر ہاتھ دھوکر اس کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور نفرت انگیز طریقہ سے تکلیف سے لطف لے رہے ہیں۔ لوگوں کچھ تو ہمدردی دکھاؤ۔ ایسے معاملات پر عوامی بحث اپنے آپ میں بہت بری ہے۔اس میں ایک 23سالہ نوجوان کی شبیہ کو مٹی میں ملاکر خوشی منانا ٹھیک نہیں ہے۔


خیال رہے کہ آرین خان کو کچھ دیگر لوگوں کے ساتھ ڈرگس رکھنے کے الزام میں اتوار کو ممبئی سے گوا جارہے ایک مسافر جہاز سے گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے آرین کے پاس سے کوئی ڈرگس برامد نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی کی ایک عدالت نے ان کی ضمانت کی عرضی خارج کرکے آج انہیں سات اکتوبر تک پوچھ گچھ کے لئے تفتیشی ایجنسی کے حوالے کردیا۔

اداکار سنیل شیٹی نے بھی پکڑے گئے نوجوانوں پر عوامی بحث میں مجرم اعلان کئے جانے کی کوشش کی مذمت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔