سنجے دت علاج کے لئے باہر جانے سے پہلے جانچ کرانے اسپتال پہنچے

سنجے دت کی طبعیت خراب ہے اور ان کو علاج کے لئے باہر جانا ہے، اتوار کو ان کو لیلاوتی اسپتال میں دیکھا گیا جہاں وہ کچھ طبی جانچ کرانے گئے تھے

سنجے دت، تصویر ٹوئٹر
سنجے دت، تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو گزشتہ ہفتہ سانس میں کچھ تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد علاج کے لئے اسپتال گئے تھے، وہاں سے انہوں نے ٹوئٹ کر کے بتایا تھا کہ وہ کچھ وقت کے لئے علاج کی وجہ سے بریک لینے جا رہے ہیں جس کے بعد سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری سے جڑے کومل نہاٹا نے پھر سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ اطلاع دی تھی کہ سنجے دت کو پھیپڑوں کا کینسر ہے۔

واضح رہے کینسر کی خبر آنے کے بعد سنجے دت یا ان کے قریبیوں نے اس کی نہ تو کوئی تصدیق کی ہے اور نہ ہی کوئی تردید۔ اب خبر یہ ہے کہ ان کو علاج کے لئے بیرون ملک جانا ہے، اسی لئے وہ اپنی تمام طبی جانچ مکمل کرا رہے ہیں جس کے لئے کل وہ لیلاوتی اسپتال گئے تھے اور وہاں سے نکلتے وقت ان کو دیکھا گیا۔ سنجے دت ماسک اور شیلڈ دونوں لگائے ہوئے تھے اور ہاتھ میں سینیٹائزر لئے ہوئے تھے۔


ذرائع کے مطابق علاج کے لئے باہر جانے سے پہلے وہ اپنی آنے والی فلم سڑک 2 کی ڈبنگ مکمل کرنا چاہتے ہیں اور ان کے قریبیوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ اطلاع دی تھی کہ وہ بریک پر جانے سے پہلے ڈبنگ کا کام نمٹانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے جب سے سنجے دت کی طبعیت خراب ہونے کی خبر سامنے آئی ہے ان کے چاہنے والے ان کے لئے دعا کر رہے ہیں۔ سنیل دت اور نرگس کے بیٹے سنجے دت نے ویسے تو کئی فلموں میں چھاپ چھوڑی ہے لیکن ان کی ’ منا بھائی ایم بی بی ایس اور منا بھائی لگے رہو‘ بہت مقبول فلمیں رہی ہیں۔ سنجے دت نے اپنی زندگی میں بہت تکالیف کا سامنا کیا ہے، وہ جیل میں بھی رہے ہیں لیکن فلمی صنعت میں ان کو بہت عزت سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کی بہن پریہ دت رکن پارلیمنٹ رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔