سلمان خان کو سانپ نے کاٹا، اسپتال سے علاج کے بعد گھر واپس، ڈاکٹروں نے دی آرام کرنے کی صلاح

ڈاکٹروں نے دبنگ اسٹار سلمان خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے وہ فی الوقت اپنے فارم ہاوس پر آرام کر رہے ہیں اور مکمل صحت مند ہیں۔

سلمان خان / آئی اے این ایس
سلمان خان / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو ایک غیر زہریلے سانپ نے کاٹ لیا جس کے بعد ان کا نجی اسپتال میں علاج کے بعد انھیں گھر واپس بھیج کر آرام کا مشورہ دیا گیا، موصولہ اطلاعات کے مطابق کرسمس کی رات سلمان خان نے مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ کے پنویل علاقے میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں پارٹی کا انعقاد کیا تھا، نصف شب جب وہ اپنے فارم کے لان میں اپنے دوستوں کے ہمراہ محو گفتگو تھے اس وقت اچانک ہی ایک سانپ نے انہیں کاٹ لیا۔

انھیں فوری طور پر مقامی کاموٹھے علاقے میں واقع نجی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ انجکشن اور دوا دینے کے بعد انھیں دو گھنٹوں تک ڈاکٹروں کی نگہداشت میں رکھا گیا اور صبح پانچ بجے انھیں رخصت کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے دبنگ اسٹار سلمان خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے وہ فی الوقت اپنے فارم ہاوس پر آرام کر رہے ہیں اور مکمل صحت مند ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔