ملیالم فلم ’لوسیفر‘ کے ریمیک میں سلمان خان اور چرنجیوی ایک ساتھ نظر آئیں گے

فلم میں سلمان خان ایک بہت اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے اور چرنجیوی کے ساتھ سلمان خان کا ایک طویل اور شاندار ایکشن سیکوینس بھی دیکھنے کو ملے گا۔

سلمان خاں، تصویر آئی ے این یس
سلمان خاں، تصویر آئی ے این یس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سپرہٹ ملیالم فلم ’لوسیفر‘ کے ریمیک میں جنوبی ہند کے سپر اسٹار چرنجیوی کے ساتھ کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ چرنجیوی نے فلم ’لوسیفر‘ کا تیلگو ری میک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوسیفر کے ری میک میں چرنجیوی مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فلم میں سلمان خان بھی چرنجیوی کے ساتھ نظر آسکتے ہیں۔ اس فلم میں چرنجیوی اور سلمان خان کا ایک طویل اور شاندار ایکشن سیکوینس دیکھنے کو ملے گا۔ سلمان فلم میں ایک بہت اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم 'لوسیفر' کے ہدایت کار موہن راجہ ہیں۔ فلم کی شوٹنگ جنوری میں شروع ہوئی تھی۔ یہ اسی نام کی 2019 کی کامیاب ملیالم فلم کا ری میک ہے۔ یہ فلم این وی پرساد اور کونڈیلا پروڈکشن کے بینر تلے تخلیق کی جارہی ہے۔ اداکار ستیہ دیو بھی اس فلم میں خاص کردار نبھانے والے ہیں۔ 'لوسیفر' ایک سیاسی ڈرامہ فلم تھی جس نے باکس آفس پر شاندار مظاہرہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */