فلم میکر پریتیش نندی کا انتقال ، 73 سال کی عمر میں آخری سانس لی
فلم ساز پریتیش نندی انتقال کرگئے۔ پریتیش کا انتقال 73 سال کی عمر میں ہو۔اداکار انوپم کھیر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے نندی کی موت پر سوگ کا اظہار کیا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
معروف فلمساز، شاعر اور مصنف پریتیش نندی کا انتقال ہو گیا ۔ پریتیش نندی نے 73 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہا۔ انوپم کھیر نے ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے نندی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انوپم کھیر نے لکھا’’میں اپنے سب سے پیارے اور قریبی دوستوں میں سے ایک پریتش نندی کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت افسردہ اور صدمے میں ہوں۔ ایک حیرت انگیز شاعر، مصنف، فلمساز اور ایک بہادر اور منفرد ایڈیٹر اور صحافی، وہ ممبئی میں میرے ابتدائی دنوں میں میرا سپورٹ سسٹم اور طاقت کا ایک بڑا ذریعہ تھے۔ ہم نے بہت سی چیزیں شیئر کیں۔‘‘
انوپم کھیر نے مزید لکھا’’وہ سب سے زیادہ نڈر لوگوں میں سے ایک تھے جن سے میں ملا ہوں۔ ہمیشہ زندگی سے بڑے۔ میں نے ان سے بہت سی چیزیں سیکھیں۔ ہم کچھ عرصے سے اکثر نہیں ملتے ہیں، لیکن ایک وقت تھا جب ہم ساتھ تھے۔ میں کبھی نہیں بھولوں گا کہ جب انہوں نے مجھے فلم فیئر اور اس سے بھی اہم بات ’دی السٹریٹڈ ویکلی‘ کے سرورق پر رکھ کر حیران کر دیا تھا۔ وہ دوستوں کے دوست کی حقیقی تعریف تھے۔ میں آپ کو یاد کروں گا اور وہ لمحات جو ہم نے اپنے دوست کے ساتھ گزارے تھے۔‘‘
پریتش نندی ایک صحافی بھی تھے جنہوں نے 1990 کی دہائی میں دور درشن پر 'دی پریتش ننڈی شو' نامی ٹاک شو کی میزبانی کی۔ اس شو میں انہوں نے مشہور شخصیات کا انٹرویو کیا۔ انہوں نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں اپنے بینر پریتیش نندی کمیونیکیشن کے تحت کئی فلمیں تیار کیں جیسے کہ 'سور'، 'کانٹے'، 'جھنکار بیٹس'، 'چمیلی'، 'ہزاروں خواشین ایسی'، 'پیار کے سائیڈ ایفیکٹس'۔ اس کے علاوہ ان کی کمپنی نے ویب سیریز 'فور مور شاٹس پلیز' اور انتھولوجی سیریز 'ماڈرن لو ممبئی' بھی تیار کیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔