آسکر 2025: فلم ’امیلیا پیریز‘ کو سب سے زیادہ 13 زمروں میں ملی جگہ، دہلی میں شوٹ ’انوجا‘ بھی آسکر کی دوڑ میں

شارٹ فلم ’انوجا‘ نے 97ویں اکادمی ایوارڈس میں ’لائیو ایکشن شارٹ کیٹگری‘ میں نامزدگی حاصل کی ہے۔ اس کا مقابلہ ’اے لین‘، ’آئی ایم ناٹ اے روبوٹ‘، ’دی لاسٹ رینجر‘ اور’دی مین ہو کُڈ ناٹ رمین سائلنٹ‘ سے ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شارٹ فلم ’انوجا‘ آسکر کی دوڑ میں شامل، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

شارٹ فلم ’انوجا‘ آسکر کی دوڑ میں شامل، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

’آسکر 2025‘ کے لیے نامزدگیوں کا انتظار طویل مدت سے فلم شائقین کو تھا، اور آج بالآخر سبھی زمروں میں نامزدگیوں کا اعلان ہو گیا۔ اکیڈمی آف موشن پکچرس آرٹس اینڈ سائنسز نے 23 جنوری کو سبھی نامزدگیوں کا اعلان کیا اور اس بار آسکر میں فلم ’امیلیا پیریز‘ کا جلوہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس فلم نے سب سے زیادہ 13 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ براڈوے پر مبنی فلم ’ویکیڈ‘ نے بھی 10 نامزدگیوں کے ساتھ اپنی زوردار موجودگی درج کرائی ہے۔

’آسکر 2025‘ کے لیے نامزدگی حاصل کرنے والی فلموں میں ’انوجا‘ بھی شامل ہے جس کی شوٹنگ ہندوستان کی راجدھانی دہلی میں ہوئی ہے۔ یہ ایک شارٹ فلم ہے جس نے فلم ناقدین کی خوب تعریفیں بٹوری ہیں۔ فلم ’انوجا‘ نے 97ویں اکادمی ایوارڈس میں ’لائیو ایکشن شارٹ کیٹگری‘ میں نامزدگی حاصل کیا ہے۔ اس کا مقابلہ ’اے لین‘، ’آئی ایم ناٹ اے روبوٹ‘، ’دی لاسٹ رینجر‘ اور ’دی مین ہو کُڈ ناٹ ریمین سائلنٹ‘ سے ہے۔


قابل ذکر ہے کہ شارٹ فلم ’انوجا‘ کی ہدایت کاری ایڈم جے گریوس اور سچترا مٹئی نے کی ہے۔ اس فلم کے پروڈیوسر گونیت مونگا اور پرینکا چوپڑا ہیں۔ فلم کی کہانی ایک 9 سالہ بچی انوجا کے ارد گرد گھومتی ہے جو اپنی بہن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے اور فیکٹری میں کام کرنے کے بیچ ایک اہم فیصلہ لینے پر مجبور ہوتی ہے۔ فلم میں سجدہ پٹھان اور اننیا شانباگ کلیدی کردار میں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔