آسکر 2025: ہوسٹ کانن اوبرائن نے کئی زبانوں کا کیا احترام، ہندی میں بھی استقبال کرکے جیتا لوگوں کا دل

پہلی بار اکیڈمی ایوارڈس کو ہوسٹ کر رہے کانن اوبرائن نے انگریزی کے ساتھ ہندی، اسپینش، چائنیز سمیت دیگر زبانوں میں لوگوں کا استقبال کیا۔ اوبرائن نے آسکر اسٹیج پر ہندی میں کہا 'نمسکار'۔

<div class="paragraphs"><p>کانن اوبرائن۔ تصویر سوشل میڈیا</p></div>

کانن اوبرائن۔ تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

امریکہ کے لاس اینجلس میں 97ویں اکیڈمی ایوارڈس کا شاندار آغاز ہوگیا ہے۔ اس مرتبہ اکیڈمی ایوارڈس کو کانن اوبرائن ہوسٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار آسکر ہوسٹنگ کی کمان سنبھالی ہے لیکن پہلی بار میں ہی انہوں نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ چونکہ اس شو کو دنیا کے کئی ممالک میں براہ راست دیکھا جا رہا ہے ایسے میں اس کی نبض کو پکڑتے ہوئے اوبرائن نے بڑی ہی خوبصورتی سے اپنے کام کو انجام دیا ہے۔ انہوں نے یہاں انگریزی کے ساتھ ساتھ اسپینش، ہندی، چائنیز اور دیگر زبانوں میں بھی لوگوں کا استقبال کیا۔ ان کے اس عمل نے دنیا بھر میں سرخیاں بٹوریں ہیں۔

کانن اوبرائن نے شو کو ہوسٹ کرتے ہوئے کئی زبانوں کا استعمال کرتے ہوئے ان کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے اچانک ہندی زبان میں کہا، 'نمسکار'، انڈیا میں اس وقت صبح ہے اس لیے مجھے امید ہے کہ آپ ناشتہ کھاتے کھاتے 94ویں اکیڈمی ایوارڈس کا لطف اٹھا رہے ہوں گے۔ نیوز18 کی رپورٹ کے مطابق کانن اوبرائن ایسے پہلے ہوسٹ ہیں جنہوں نے اکیڈمی ایوارڈس کے اسٹیج پر ہندی میں بات کی ہے۔


کانن کرسٹوفر اوبرائن کی بات کی جائے تو وہ ایک امریکن ٹیلی ویژن ہوسٹ، کامیڈین، اداکار، مصنف اور فلمساز ہیں۔ انہیں این بی سی ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر لیٹ نائٹ ود اوبرائن (1993 سے 2009) اور دی ٹونائٹ شو وِد کانن اوبرائن (2009 سے 2010) اور کیبل چینل ٹی بی ایس پر کانن (2010 سے 2011) سے شروع ہونے والے دیر رات کے ٹاک شو کی میزبانی کے لیے جانا جاتا ہے اور ان شوز سے انہیں کافی شہرت بھی ملی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔