ایلوش یادواب شہناز گل کی وجہ سے موضوع بحث

شہناز گل ویڈیو میں ایلوش یادو کے ساتھ رومانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ شہناز نے ایلوش کو ٹیگ کرتے ہوئے 'اپنے گانے دھوپ لگدی' کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

الوش یادیو کو کون نہیں جانتا؟ بگ باس او ٹی ٹی 2 جیتنے سے لے کر سانپ کے زہر کی خرید و فروخت کے معاملے میں گرفتار ہونے تک ایلوش آئے روز سرخیوں میں رہتے ہیں۔ لیکن اس سارے اسکینڈل کے باوجود الوش کی فین فالوونگ میں کوئی کمی نہیں آئی۔ حال ہی میں ایک بار پھر ایلوش بحث میں آئے ہیں۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق حال ہی میں ایلوش کو ویڈیو میں شہناز گل کے ساتھ رومانس کرتے دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ شہناز نے ایلوش کو ٹیگ کرتے ہوئے 'اپنے گانے دھوپ لگدی' کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں شہناز  اورایلوش نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے میں کھوئے ہوئے ہیں، مداح ان کی زبردست کیمسٹری کو بھی پسند کر رہے ہیں۔


واضح رہے  کہ 'اپنے گانے دھوپ لگدی' کا گانا شہناز گل نے گایا ہے۔ اس گانے میں شہناز اداکار سنی سنگھ کے ساتھ نظر آئیں۔ لیکن شائقین شہناز گل کو ایلوش کے ساتھ زیادہ پسند کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں شہناز اور ایلوش رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ نیز ان کے پیچھے غروب ہونے والا سورج اس ویڈیو کو مزید خاص بنا رہا ہے۔

اس سے قبل بھی شہناز گل اور ایلوش یادیو کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر سب کچھ حیران ہوئے۔ دونوں کی ایک ساتھ پارٹی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس جوڑے کی قربت کو دیکھ کر کئی لوگوں نے شہناز گل کو ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔