ممبئی کرائم برانچ نے شاہ رخ کی منیجر کو طلب کیا

رپورٹ کے مطابق پوجا ددلانی نے ایس آئی ٹی سے مزید وقت مانگا ہےاوراطلاعات کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ویجیلنس ٹیم بھی انہیں طلب کر سکتی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کا ڈرگس معاملہ الجھتا ہی جا رہاہے اور اس میں روز ایک نیا موڑ آ رہا ہے۔ کرن گوساوی کے گارڈ کے بیان کے بعد پولیس یہ جاننا چاہتی ہے کہ کرن گوساوی کے گارڈ کے بیان میں کتنی سچائی ہے اسی لئے اب بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی کو ممبئی پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے سمن بھیجا ہے۔ واضح رہےممبئی پولیس کرن گوساوی وصولی معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

واضح رہے کرن گوساوی کے گارڈ پربھاکر سائل نے بیان دیا تھاکہ اس سارے معاملہ میں پیسہ وصولی کی لئے بات چیت ہوئی تھی اور اس نے پوجا ددلانی کی گاڑی دیکھی تھی ۔ اس کے بعد سے پربھاکر سائل کے مبینہ بیان کی تحقیق شروع ہو گئی اور پوجا ددلانی کو سمن بھیجنا اسی سمت میں لیا گیا ایک قدم ہے۔


ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سے متعلق کروز ڈرگ کیس میں ممبئی پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم 'جبراً وصولی ' کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم اب معاملہ درج کرسکتی ہے۔ اس معاملے میں بیان درج کرانے کے لئے ددلانی کو ٹیم نے سمن بھیجا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ویجیلنس ٹیم بھی طلب کر سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ددلانی نے ایس آئی ٹی سے مزید وقت مانگا ہے۔ ممبئی پولیس کرن گوساوی کے ایکسٹارشن معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */