’پشپا 2‘ اور ’ونواس‘ کے درمیان بھی ’موفاسا: دی لائن کنگ‘ کی زبردست کمائی، توڑ ڈالے کئی ریکارڈ

فلم ’موفاسا: دی لائن کنگ‘ کی کہانی کی بات کریں تو یہ ’’ایک یتیم بچے کی ایک عقلمند اور طاقتور بادشاہ بننے کی کہانی ہے۔ پچھلی فلم ’لائن کنگ‘ کی طرح اس فلم میں بھی شاہ رخ خان نے موفاسا کو اپنی آواز دی ہے

<div class="paragraphs"><p>موفاسا: دی لائن کنگ / تصویر بشکریہ ’بک مائی شو‘</p></div>

موفاسا: دی لائن کنگ / تصویر بشکریہ ’بک مائی شو‘

user

قومی آواز بیورو

والٹ ڈزنی پکچرز کی جانب سے 2019 میں منظر عام پر آئی فلم ’لائن کنگ‘ کا سیکوئل ’موفاسا: دی لائن کنگ‘ ہے۔ جو 20 دسمبر کو پشپا 2 کی  موجودگی میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ موفاسا کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ فلم ’ونواس‘ بھی ریلیز ہوئی تھی۔ لیکن موفاسا کی کمائی پر نہ تو پشپا 2 کا کوئی اثر ہوا اور نہ ہی ’ونواس‘ کا۔ بیری جینکنز کی ہدایت کاری میں بننے والی ’لائن کنگ‘ فلم یونیورس کا سیکوئل ’موفاسا: دی لائن کنگ‘ نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی ہے۔ فلم نے پہلے دن 8.8 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ فلم کی کمائی میں دوسرے اور تیسرے دن میں بھی حیرت انگیز اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

’سکلنک‘ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق موفاسا نے پہلے دن 8.8 کروڑ، دوسرے دن 13.7 کروڑ جبکہ تیسرے دن 5:10 بجے تک 12.48 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ موفاسا کی کُل کمائی 34.98 کروڑ ہو چکی ہے۔ حالانکہ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں حتمی اعداد و شمار ابھی آنے باقی ہیں۔ ممکن ہے کہ کُل کمائی کے حتمی اعداد و شمار میں کچھ تبدیلی ہو۔ موفاسا نے پہلے ویک اینڈ کی کمائی کے معاملے میں 3 بڑی ہالی ووڈ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

درج ذیل فلموں نے اپنے پہلے ویک اینڈ میں موفاسا سے کم کمائی کی تھی:

1- مارول کے اینٹی ہیرو وینم کی آخری فلم ’وینم دی لاسٹ ڈانس‘ کو جمعہ کے بجائے جمعرات کو ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے 4 دنوں میں 31.85 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

2- واکن فینکس کی ’جوکر 2‘ کو بدھ کو ریلیز کیا گیا تھا۔ اس نے 5 دنوں میں صرف 10.8 کروڑ روپے کی ہی کمائی کی تھی۔

3- رواں سال ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی بڑی فلم ’کنگڈم آف دی پلینٹ آف دی ایپس‘ نے پہلے تین دنوں میں 11.7 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔


اگر فلم ’موفاسا: دی لائن کنگ‘ کی کہانی کی بات کریں تو یہ ’’ایک یتیم بچے کی ایک عقلمند اور طاقتور بادشاہ بننے کی کہانی ہے۔ پچھلی فلم ’لائن کنگ‘ کی طرح اس فلم میں بھی شاہ رخ خان نے موفاسا کو اپنی آواز دی ہے۔ ابرام نے اپنی آواز موفاساکے بچے کو دی ہے جبکہ آرین خان نے موفاسا کے بیٹے کو اپنی آواز دی ہے۔ یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے کہ ہندوستانی ناظرین کو فلم کافی پسند آ رہی ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ پشپا 2 نے ہندوستانی باکس آفس پر 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے اور روزانہ کروڑوں کی کمائی بھی کر رہی ہے۔ ایسے میں ’موفاسا: دی لائن کنگ‘ کی کمائی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ موفاسا کے برعکس اگر بالی ووڈ فلم ’ونواس‘ کی بات کریں جس میں نانا پاٹیکر اور اتکرش شرما جیسے اداکار ہیں۔ اس کے باوجود بھی ’ونواس‘ نے 3 دنوں میں صرف 5 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔  اگر موفاسا کی کمائی کی رفتار دیکھیں تو ایسا لگ رہا ہے کہ جلد ہی یہ فلم 50 کروڑ روپے کی کمائی کر لے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔