ملیالی گیت میں حضرت خدیجہ کے ذکر سے ہنگامہ، ایف آئی آر درج

راتوں رات سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی 18 سالہ ملیالی اداکارہ پریا پرکاش کے گیت میں استعمال الفاظ پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے حیدرآباد میں شکایت درج کرا ئی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

حیدرآباد: راتوں و رات سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی 18 سالہ ملیالی اداکارہ پریاپرکاش وریئرکے اس گیت پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے جو لاکھوں لوگوں کے دلوں پر چھایا ہوا ہے۔ گیت میں استعمال الفاظ پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے حیدرآباد میں شکایت درج کرا دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق حیدرآباد کی فلک نما پولس نے ملیالم فلم ’’اورو ادار لو ’’کے ڈائریکٹر کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔ پرانے شہر حیدرآباد کے علاقہ وٹے پلی سے تعلق رکھنے والے محمد مقیت نامی نوجوان نے فلک نما پولس اسٹیشن میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ فلم کے خلاف کارروائی کرنے کی شکایت کی جس کے ایک گانے میں اسلام کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کاالزام لگایا گیا ہے۔شکایت کنندہ نے کہاکہ ان ریمارکس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوے ہیں۔ پولی کے مطابق فلم کے ڈائرکٹر عمرلولو کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
حیدرآباد میں شکایت درج کراتے مقیت و دیگر

شکایت پریا پرکاش کی نہیں بلکہ اس گیت کے الفاظ پر ہے۔ شکایت کے مطابق گیت ’منکیا ملارایا پووی‘ کے الفاظ کی وجہ سے مسلم طبقہ کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولس اس معاملہ پر ایف آئی آر درج کرنے کے بعد سائبر کرائم کو سونپ سکتی ہے۔

پریا پرکاش کے نام سے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام پر سینکڑوں فرضی اکاؤنٹ بن چکے ہیں ۔ انسٹا گرام کا وہ اکاؤنٹ جس پر سب سے پہلے ویڈیو ڈالی گئی تھی اس پر پریا پرکاش کے ایک دن میں 6 لاکھ سے بھی زیادہ فالوورس بن گئے ہیں۔ اس طرح سے انسٹا گرام پر تیزی سے مقبول ہونے کے معاملہ میں پریا پرکاش نے کائلی جینر اور کرسٹیانو رونالڈو جیسی ہستیوں کی برابری کر لی۔


ملیالی گیت اردو ترجمہ کے ساتھ:

مانکیا مالاراے پووی، مہاتیم کا خدیجہ بیوی

موتی پھولوں سی ایک لڑکی ، حضرت خدیجہ بی بی جیسی

مکائینا پنیا ناتل ، ولا سدم ناری

مقدس ہے شہر مکہ، مثل ملکہ وہ جس میں رہتی

ہاتیمن نبائے ولیچو، کاچا وداتین ایاچو

نبی آخر کو انہوں نے بولا، تجارتی سفر پر آپ جائیں

کنڈا نیرم کھل بینلل، محمد یچو، محمدیچو

پہلی نظر جب ان کو دیکھا، محمد مجھ کو چاہئے یہ بولا

کچا ورادم کائنج، موستھ رسول اللہ ون

سفر سے واپس رسول اللہ آئے، خواہش تھی بی بی کی شادی رچائیں

پریا بی کام سال اول کی طالبہ ہیں اور وہ کیرالہ کے ترشور میں رہتی ہیں۔ جس گیت پر تنازعہ ہوا ہے وہ ان کی آنے والی ملیالی فلم ’ارو آدار لو‘ سے وابستہ ہے۔ فلم 3 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے جبکہ اس کا گانہ انٹر نیٹ پر وائرل ہو چکا ہے۔

پریا نے اپنی آنے والی پہلی ملیالم فلم ’اورو آدھار لو‘ کے ایک گانے کا سین اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریا پرکاش اپنے ساتھی طالب علموں کے ساتھ ایک تقریب میں موجود ہیں، جہاں انہیں ایک کلاس فیلو لڑکا آنکھوں سے اشارے کرتا ہے۔ ساتھی طالب علم کی آنکھوں کے اشاروں کے جواب میں پریا بھی نہ صرف بھر پور جواب دیتی ہیں، بلکہ وہ اس سے بھی 2 قدم آگے بڑھتے ہوئے نہ صرف انہیں آنکھ سے اشارے کرتی ہیں، بلکہ انہیں آنکھ بھی مارتی ہیں۔ پریا پرکاش کی جانب سے اس منظر کی شیئر کی گئی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور محض 3 دن میں انسٹا گرام پر اسے اب تک 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ اس ویڈیو کو ابتدائی 18 گھنٹے میں 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Feb 2018, 5:45 PM