لتا دیدی اپنے گانوں کے ذریعے دنیا میں ہمیشہ زندہ رہیں گی: نسیم خان

نسیم خان نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ لتا منگیشکر اس دنیا سے چلی گئیں لیکن وہ سدا بہار گانوں کی میراث مداحوں کے لیے چھوڑی گئیں ہیں۔ لتا دیدی اپنے ان گانوں کے ذریعے دنیا میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

لتا منگیشکر / یو این آئی
لتا منگیشکر / یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: مھاراشٹرا کانگریس کے کارگزار صدر و سابق کابینی وزیر محمد عارف نسیم خان نے آج یہاں سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ لتا منگیشکر اس دنیا سے چلی گئیں لیکن وہ سدا بہار گانوں کی میراث مداحوں کے لیے چھوڑی گئی ہے۔ لتا دیدی اپنے ان گانوں کے ذریعے دنیا میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جادو بھری آواز، بے مثال آواز، منفرد آواز، لاجواب آواز، قابل احترام آواز، کوئل سی آواز، کانوں میں شہد گھولتی آواز، ملکہ کی آواز اور آواز کی دیوی، اس طرح کے اور جتنے بھی القاب ہو سکتے ہیں انہیں جمع کیجئے، ایک تصویر بنایئے، جو تصویر بنے گی وہ لتا منگیشکر کی ہوگی، لیکن افسوس کے اب وہ آواز ہمارے درمیان نہیں رہی اور وہ ہمیشہ کے لئے خاموش ہوگئیں۔


مھاراشٹرا وقف بورڈ کے چیرمین و رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر وجاہت مرزا نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ نہ تو کھلے عام روتے تھے اور نہ ہی کسی کا رونا پسند کرتے تھے لیکن 27 جنوری 1963 کو جب لتا نے نغمہ نگار پردیپ کا لکھا نغمہ ’اے میرے وطن کے لوگو‘ گایا تو نہرو اپنے آنسو نہیں روک پائے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی اس نغمہ کو سن کر آنکھیں نم ناک ہوجاتی ہیں۔

سابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے کہا کہ لتا جی نے عشروں تک "سروں" کی دنیا پر حکومت کی، لتا جی کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔