’مجھے تم پر فخر ہے نظام!‘ اداکار سونو سود نے کی مسلم ڈاکٹر محمد نظام کی تعریف

سونو سود نے ڈاکٹر محمد نظام کے جذبہ خدمت خلق کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے تم پر فخر ہے نظام! جس دن تمام ڈاکٹرس یہ تہیہ کرلیں کہ وہ روزآنہ ایک مریض کا مفت علاج کریں گے، اس دن ایک نیا ملک ہمارے سامنے ہوگا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے مشہور اداکار سونو سود نے ایک مسلم ڈاکٹر کے لیے کلمات تحسن بلند کیے ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انھوں نے محمد نظام نامی ایک طالب علم ڈاکٹر کے جذبہ خدمت خلق کو سراہتے ہوئے کہا کہ "مجھے تم پر فخر ہے نظام!۔ جس دن تمام ڈاکٹرس یہ تہیہ کرلیں کہ وہ روزآنہ ایک مریض کا مفت علاج کریں گے، اس دن ایک نیا ملک ہمارے سامنے ہوگا"۔

واضح رہے کہ ایک ٹی وی شو کے دوران اداکار سونو سود نے کہا کہ ملک میں ہر ڈاکٹر کو ہر مہنے صرف ایک آپریشن مفت کرنا چاہیے، اگر ایسا ہو تو ملک کی تصویر بدل جائے گی۔ جس پر ایک مسلم ڈاکٹر طالب علم محمد نظام نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا کہ "سر میں ایک ڈاکٹر بن گیا ہوں اور میں ڈگری مکمل کرنے کے بعد جناب سے وعدہ کرتا ہوں، میں روزانہ ایک مریض کو مفت مشورے دوں گا، میں آپ کے ویژن پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا جو آپ نے مجھے اس شو کے ذریعے دیئے ہیں۔ شکریہ" ڈاکٹر محمد نظام کے اس ٹؤئٹ کا جواب دیتے ہوئے سونو سود نے ان پر فخر کا اظہار کیا۔


ایک ٹی وی شو پروگرام میں سونو سود نے کہا کہ اس وقت ملک میں ڈاکٹروں نے مفت میں ایک مہینہ میں صرف 1 آپریشن کرنے کا عزم کیا تو ملک کی تصویر بدل جائے گی۔ سونو سود کی اپیل کے جواب میں محمد نظام نے روزانہ ایک مریض کو مفت علاج فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔ محمد نظام نے کہا کہ "جیسے ہی میں اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر کی خدمت میں شامل ہوجاؤں گا، میں اس منصوبے کا آغاز کروں گا۔" سونو سود نے محمد کے ٹوئٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہر ڈاکٹر نے اس قسم کا حلف لیا تو ملک کی تصویر بدل جائے گی۔

فلموں میں سونو سود زیادہ تر منفی کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں ایک ہیرو کا رول ادا کر رہے ہیں۔ کورون وائرس کی وباء کے دوران انھوں نے اب تک ہزاروں مسافروں کو ان کے گھروں کو پہنچا نے کا انتظام کیا۔ انہوں نے بہت سے لوگوں کو روزگار اور نوکریاں دلا کر ان کے مسائل حل کیے ہیں ۔لاک ڈاؤن کے دوران سونو کے کام نے انہیں روبین ہڈ بنا دیا ہے

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔