حنا خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، مکمل شفا عطا کرنے کی اللہ سے دعا مانگی

ٹی وی اداکارہ حنا خان اپنے بھائی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچی ہیں۔ وہ چھاتی کے کینسر کے تیسرے اسٹیج میں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ٹی وی کی مشہور اداکارہ حنا خان ان دنوں اپنی صحت کا خاص خیال رکھ رہی ہیں۔ وہ بریسٹ کینسر کے تیسرے اسٹیج میں ہیں۔ حنا کو جب سے پتہ چلا ہے کہ انہیں چھاتی کا کینسر ہوا ہے تب سے وہ سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں اور اپنے علاج کے سفر کو اپنے فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس درمیان رمضان المبارک کے پاک مہینے میں حنا خان بھی عبادت کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ وہ اپنی بیماری کے بیچ عمرہ کرنے کے لیے مکہ پہنچیں۔ جہاں انہوں نے اپنے بھائی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اداکارہ نے عمرہ ادائیگی کے دوران کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں۔ شیئر کی گئیں ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ کا طواف کر رہی ہیں۔ کچھ تصویروں میں حنا خان گرین آؤٹ فٹ میں ملبوس مقدس مقام پر کھڑی نظر آئیں۔۔


تصویروں اور ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے حنا خان نے اس کے کیپشن میں لکھا ہے، "الحمد اللہ عمرہ 2025۔ مجھے بلانے کے لیے اللہ کا شکریہ۔ میرے پاس کہنے کے لیے لفظ نہیں ہیں۔ اللہ مجھے مکمل شفا عطا فرمائے۔ آمین۔"

قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں قبل حنا خان نے اپنے کیموتھیراپی کے سبب ناخن پر پڑے اثر کے بارے میں بات کی تھی۔ دراصل کچھ لوگوں نے اداکارہ سے پوچھا تھا کہ کیا انہوں نے نیل آرٹ کروایا ہے۔ اس پر اداکارہ نے ایک پوسٹ کے ذریعہ بتایا تھا کہ کیموتھیراپی کی وجہ سے ان کے ناخن ڈرائی ہو گئے ہیں اور کبھی کبھی یہ اُکھڑ بھی جاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔