سابق مرکزی وزیر اور تلگو فلموں کے مشہور اداکار کرشنم راجو کا انتقال

سابق مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ و تلگو فلموں کے مشہور اداکار کرشنم راجو کا انتقال ہو گیا، وہ 83 برس کے تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: سابق مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ و تلگو فلموں کے مشہور اداکار کرشنم راجو کا انتقال ہو گیا، وہ 83 برس کے تھے۔ کرشنم راجو سانس لینے میں تکلیف کے مسائل سے دو چار تھے اور چند دنوں سے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے اتوار کی صبح آخری سانس لی۔

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔ ان کی آخری رسومات کل انجام دی جائیں گی۔ ان کی موت پر وزیراعظم مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی، تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ کئی اہم شخصیات نے ان کو خراج پیش کیا۔


کرشنم راجو واجپئی حکومت کے دوران مرکزی وزیر دیہی ترقی، مرکزی وزیر امور صارفین، مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اور مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ راجو نے 1990 کی دہائی میں سیاست میں قدم رکھا اور 12ویں اور 13ویں لوک سبھا میں بالترتیب کاکناڈا اور نرساپورم حلقوں سے منتخب ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔