آرین خان منشیات کیس کے اہم گواہ پربھاکر سیل کی موت

پربھاکر سیل ممبئی کروز منشیات کیس میں ایک آزاد گواہ تھا، جس نے دعوی کیا تھا کہ وہ کے پی گوساوی کا ذاتی محافظ تھا

آرین خان، تصویر آئی اے این ایس
آرین خان، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: کورڈیلیا کروز منشیات کیس میں این سی بی کے اہم گواہ پربھاکر سیل کی گزشتہ روز موت واقع ہو گئی۔ پربھاکر کے وکیل تشار کھنڈارے کے مطابق اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے چیمبور کے مہول علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ پربھاکر سیل کا جسد خاکی اندھیری میں واقع اس کی رہائش گاہ پر لایا گیا جہاں سے اسے آخری رسومات کے لئے لے جایا جائے گا۔

اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق پربھاکر سیل ممبئی کروز منشیات کیس میں ایک آزاد گواہ تھا، جس نے دعوی کیا تھا کہ وہ کے پی گوساوی کا ڈرائیور اور ذاتی محافظ تھا۔ پربھاکر سیل وہی شخص ہے جس نے ممبئی کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے پر 25 کروڑ روپے کی رشوت طلب کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔


کے پی گوساوی وہی شخص ہیں جن کے ساتھ آرین خان کے بیٹے کی سیلفی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ پربھاکر سیل نے این سی بی کے زونل ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے پر الزام لگایا تھا کہ اس نے کیس میں گواہوں کو خریدنے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے شاح رخ خان کے بیٹے آرین خان کو گزشتہ سال 3 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف مبینہ طور پر ممنوعہ منشیات رکھنے، استعمال کرنے، خرید و فروخت کرنے، سازش کرنے کے الزام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔