فلم دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر،سنیما ہال آج سے سو فیصد گنجائش کے ساتھ کھلیں گے

سنیما ہال کے اندر سو فیصد بیٹھنے کی گنجائش کی آج سے اجازت ہے لیکن کمپلکس کے اندر تمام کورونا سے متعلق رہنما ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کورونا کا خوف بہت تیزی سے ہندوستان میں کم ہو رہا ہے اور عام زندگی واپس پٹری پر لوٹ رہی ہے۔ زندگی پٹری پر واپس لوٹنے کے ساتھ لوگوں کے چہروں پرخوشی بھی واپس لوٹ رہی ہے۔ سنیما ہال جو پہلے پوری طرح بند رہے، پھرپچاس فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے آج سے سو فیصد گنجائش کے ساتھ کھلنے جارہے ہیں ۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کل اعلان کیا کہ آج یعنی یکم فروری سے پورے ملک کے سنیما ہال کورونا سے متعلق تمام رہنما ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سو فیصد گنجائش کے ساتھ کھلیں گے۔ جاوڈیکر نے سنیما ہال اور تھیئٹروں کے لئے کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے اقدامات پر معیاری آپریٹنگ طریقہ کار(ایس اوپی ) جاری کر دئے ہیں۔


حکومت کے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ اب سنیما ہال مکمل گنجائش کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور کورونا پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا، لیکن لوگ سنیما ہال اور تھیئٹروں کے اندر دکانوں سے کھانے کا سامان خرید سکتے ہیں۔

مسٹر جاوڈیکر نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ سنیما شائقین کے لئے اچھی خبر۔ آج فلم کی نمائش کے لئے ترمیم شدہ ایس پی او جاری کیا گیا، یکم فروری سے سنیماہال میں سو فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی لیکن تمام کوکورونا رہنما ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔


حالانکہ ایس اوپی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاست اورمرکزکے زیرانتظام ریاستیں اپنے جائزہ کے مطابق اضافی اقدامات کی تجویز پر غور کرسکتی ہیں۔ایس پی او کہتا ہے کہ سنیما ہال کے اندر سو فیصد بیٹھنے کی گنجائش کی اجازت ہے۔ ایس پی او واضح کرتا ہے کہ کمپلکس کے اندر تمام کورونا سے متعلق رہنما دہدایات پر عمل کیا جانا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔