برٹنی اسپیئرز والد کی ’سرپرستی‘ سے آزاد!

امریکہ میں لاس اینجلس کاؤنٹی کی ایک اعلیٰ عدالت نے پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ان کے والد جیمز اسپیئرز کی سرپرستی (گارجین شپ شپ) سے آزاد کر دیا ہے

تصویر بشکریہ بی بی سی
تصویر بشکریہ بی بی سی
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں لاس اینجلس کاؤنٹی کی ایک اعلیٰ عدالت نے پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ان کے والد جیمز اسپیئرز کی سرپرستی (گارجین شپ) سے آزاد کر دیا ہے۔

این بی سی نیوز نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ کی جج برینڈا پینی نے جمعہ کو ایک سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے برٹنی اسپیئرز پر ان کے والد جیمز اسپیئرز کا 13 سالہ تحفظ ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب برٹنی سپیئرز اپنے پیشہ ورانہ، سماجی اور مالیاتی فیصلے خود کر سکیں گی۔


خیال رہے 2008 میں جیمز اسپیئرز کو برٹنی اسپیئرز کی جائیداد کا عارضی سرپرست نامزد کیا گیاتھا۔ برٹنی اسپیئرز نے رواں سال جون میں عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنے والد کا تحفظ ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔