راکھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے پر شرلین چوپڑا کو نوٹس جاری

راکھی ساونت نے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ساتھی ماڈل نے بدلہ لینے کے لیے ان کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بمبئی ہائی کورٹ نے بگ باس فیم ماڈل راکھی ساونت کی درخواست پر اداکارہ شرلین چوپڑا کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں شرلین کی جانب سے ہتک عزت اور غیر اخلاقی برتاؤ کے الزام میں درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

راکھی ساونت نے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ساتھی ماڈل نے بدلہ لینے کے لیے ان کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے۔


راکھی کی درخواست میں کہا گیا ہے، "شکایت کنندہ کے جھوٹے الزامات اور ہتک آمیز بیانات سے نہ صرف ذاتی پریشانی ہوئی ہے بلکہ یہ راکھی ساونت کے کامیاب کیریئر کو بھی برباد کرنے کی کوشش ہے۔ یہ واضح ہے کہ شکایت کنندہ نے بددیانتی اور انتقام کی وجہ سے جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

خیال ر ہے کہ 31 اکتوبر 2022 کو امبولی پولیس اسٹیشن نے ساونت کے خلاف معاملہ درج کیا اور الزام لگایا تھا کہ انہوں نے شکایت کنندہ کے کچھ ویڈیوز دکھائے اور توہین آمیز بیانات دیئے۔


راکھی پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 354 (اے) (عورت کی عزت کو مجروح کرنا)، 500 (ہتک عزت)، 504 (مجرمانہ دھمکی)، 509 (بھڑکانے کی کوشش) اور 34 (مشترکہ ارادہ) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔اور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکٹ (آئی ٹی ایکٹ) کی دفعہ 67(A) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔