’نیٹ فلکس‘ پر ریلیز ہوگی عامر خان کے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم ’مہاراج‘!

یش راج فلمز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی جانکاری دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جنید خان، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

جنید خان، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کے بیٹے جنید جلد ہی ’یش راج‘ بینر تلے بننے والی فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم کا نام ہے ’مہاراج‘۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق جنید کی یہ ڈیبیو فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’نیٹ فلکس‘ پر ریلیز ہوگی کیونکہ ’یش راج فلمز‘ اور ’نیٹ فلکس‘ کے درمیان شراکت داری کا اعلان ہو گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ فائنل نہیں ہو سکا ہے کہ فلم ’مہاراج‘ کب تک ریلیز ہوگا۔ اس فلم میں جنید کے علاوہ جئے دیپ اہلاوت، شاروری اور شالنی پانڈے بھی نظر آئیں گی۔ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ پی ملہوترا کر رہے ہیں جن کی گزشتہ فلم ’ہچکی‘ نے باکس آفس پر ٹھیک ٹھاک مظاہرہ کیا تھا۔

دی گئی جانکاری کے مطابق ’یش راج فلمز‘ اور ’نیٹ فلکس‘ کی شراکت داری کے بعد پہلا پروجیکٹ فلم ’مہاراج‘ نہیں بلکہ آر مادھون کی ویب سیریز ہوگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آر مادھون کی ’دی ریلوے مین‘ چار حصوں والی سیریز ہے جس میں کے کے مینن، دیویندو شرما اور بابل خان بھی دکھائی دیں گے۔ اس کی ہدایت کاری شیو رویل کریں گے۔


بہرحال، یش راج فلمز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی جانکاری دی ہے۔ اس پوسٹ میں لکھا گیا ہے ’’ہندوستان میں نئی تفریح بھری کہانیاں پیش کرنے کے لیے نیٹ فلکس اور یش راج فلمز نے شراکت داری کی ہے۔ جلد ہی تفریح کا نیا باب شروع ہونے والا ہے۔‘‘

اس شراکت داری سے متعلق نیٹ فلکس انڈیا کی وائس پریسیڈنٹ مونیکا شیرگل کا کہنا ہے کہ ’’فلم پروڈکشن کی دنیا میں یش راج فلمز کا عہدہ بہت خاص ہے۔ ان کی پارٹنرشپ میں ہم ناظرین تک زیادہ بہتر مواد پہنچا سکیں گے۔‘‘ دوسری طرف یش راج فلمز کے چیف ایگزیکٹیو افسر اکشے ودھانی نے کہا کہ ’’ہمارا مقصد دنیا کو بہتر انٹرٹینمنٹ دینا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔