تیونس فرانس سے جیت کر بھی باہر اور پولینڈ ہار کر بھی اندر

میسی کی ارجنٹائن ٹیم جو اپنا پہلا میچ سعودی عرب کے ہاتھوں ہار گئی تھی اس نے اپنے آخری میچ میں پولینڈ کو دو گولوں سے شکست دےکر گروپ ٹاپ کیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

سید خرم رضا

تیونس نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں خطاب کی دعویدار مانی جانے والی مضبوط فرانس کی ٹیم کو ایک گول سے شکست دے دی لیکن وہ فیفا عالمی کپ کے کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر پائی کیونکہ آسٹریلیا نے اپنا میچ جت کر چھہ پوائنٹس حاصل کر لئے جبکہ تیونس کے صرف چار پوانٹس تھے ۔ دوسری جانب پولینڈ جس کو ارجنٹائن نے صفر کے مقابلے دو گولوں سے شکست دی وہ ایک گول کی بڑھت کی وجہ سے میکسیکو کے مقابلے کواٹر فانل میں داخل ہو گیا۔

تیونس نے 2022 فیفا ورلڈ کپ میں بدھ کو جوش و خروش سے بھرے میچ میں فرانس کو 1-0 سے شکست دے کر ایک اور اپ سیٹ اپنے نام کر لیا۔


ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں تیونس کے کپتان  وہبی خضری نے58ویں منٹ میں فتح کا گول کیا۔تیونس نے پہلے ہاف میں دو بار کے عالمی چیمپئن فرانس کو سخت چیلنج دینے کے بعد دوسرے ہاف میں خضری کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی۔ متعین کھیل کا وقت اختتام کے بعد تیونس کی ٹیم جیت کی طرف دیکھ رہی تھی لیکن اضافی وقت کے آخری لمحات میں اینٹوئن گریزمین نے گول کر دیا اور اسٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی۔ تیونس کے شائقین نے محسوس کیا کہ ان سے قیمتی فتح چھین لی گئی ہے، لیکن ریفری نے تب ہی گول کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ ریفری نے وی اے آر پر دیکھنے کے بعد فرانس کے گول کو آف سائڈ قرار دیا جس کی وجہ سے تیونس نے فرانس کو ایک گول سے ہرا دیا ۔ تیونس نے کسی بھی یورپی ملک کے خلاف ورلڈ کپ میں اپنی پہلی فتح درج کی۔

جیت کے باوجود تیونس سپر 16 مرحلے میں آگے بڑھنے میں ناکام رہا کیونکہ وہ گروپ ڈی میں ایک جیت، ایک ڈرا اور ایک ہار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، جب کہ فرانس اور آسٹریلیا نے پہلی دو ٹیموں کے طور پر پہلا مرحلہ ختم کیا۔واضح رہے فرانس جو پہلے ہی کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئی تھی اس نے اپنے پہلے میچ کے نو کھلاڑیوں کو آرام دیا تھا لیکن جب گول ہو گیا تو اس نے اپنے بہترین کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا جس کے بعد فرانس کا مظاہرہ بہتر ہوا۔


میسی کی ارجنٹائن ٹیم جو اپنا پہلا میچ سعودی عرب کے ہاتھوں ہار گئی تھی اس نے اپنے آخری میچ میں پولینڈ کو دو گولوں سے شکست دی ۔ ادھر گروپ کے دوسرے میچ میں میکسیکو نے سعودی عرب کو ایک کے مقابلے دو گولوں سے شکست دی ۔ ایک وقت میں میکسیکو بھی سعودی عرب سے دو گولوں سے جیت رہی تھی جس کی وجہ سے یہ مسئلہ تھا کہ پولینڈ اور میکسیکو میں سے کون کواٹر فائنل میں جائے گا لیکن سعودی کے آخر میں گول کرنے کی وجہ سے بہتر گول فرق کی جہ سے پولینڈ کوالیفائی کر گیا جبکہ دونوں کے پوانٹس چار چار تھے ۔ ارجنٹائن نے پہلی ہار کے با وجود اپنے گروپ میں ٹاپ کیا۔ پولینڈ کے گول کیپر نے میسی کے ذریعہ لی گئی پینالٹی کو روک کر مقابلہ میں سنسنی پھیلا دی تھی لیکن بعد میں ارجنٹائن ٹیم نے دو گول کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔