ہالینڈ اور ارجنٹائن کواٹر فائنل میں ، امریکہ اور آسٹریلیا کا سفر ختم

پہلے میچ میں امریکہ کی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ گول نہیں کر پائی جبکہ ہالینڈ نے  شاندار تین گول کئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

سید خرم رضا

فیفا عالمی کپ کے سپر 16 کے مقابلوں میں ہالینڈ نے امریکہ ایک گول کے مقابلہ تین گولوں سے شکست دی وہیں ارجنٹائن نے ایک گول کے مقابلہ دو گولوں سے آسٹریلیا کو شکست دی۔ ہالینڈ اور ارجنٹائن  اب فیفا عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں داخل ہو گئے ہیں ۔

لیونل میسی نے اپنے کیریئر کے 1000ویں میچ میں سب کو اس وقت  مسحور کر دیا جب  انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سپر 16 مقابلے میں ا آسٹریلیا کو ایک گول کے مقابلے دو گولوں  سے شکست دینے میں مدد کی۔  واضح رہے ہالینڈ قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں داخل ہونے والی پہلی ٹیم  بنی جس نے امریکہ کو ایک گول کے مقابلہ تین گولوں سے شکست دی ۔


واضح  رہےارجنٹائن نے ہاف ٹائم کے وقفے ک  1گول کی برتری حاصل کی تھی جو میسی نے 35ویں منٹ  میں کیا تھا  اور اس کو دوسرے ہاف کے شروع میں جولین الواریز نے دگنا کر دیا۔ الواریز کے 57 ویں منٹ کے گول نے ارجنٹائن کو مضبوطی بخشی ۔آسٹریلیا نے اگرچہ 77 ویں منٹ میں دو بار کے چیمپئن کو ایک گول کر کے اس وقت  ڈرا دیا جب اس نے ارجنٹائن پر ایک گول کر دیا ۔

میسی نے اپنے 94ویں بین الاقوامی گول سے 35 منٹ  میں  ارجنٹائن کو آگے کر دیا اور جنوبی امریکیوں کے لیے ورلڈ کپ کے آٹھ گولوں کے عظیم ڈیاگو میراڈونا سے آگے کر دیا۔ ارجنٹائن شروع میں تھوڑا اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کر پائی لیکن بعد میں وہ لے میں آ گئی۔


پہلے میچ میں امریکہ کی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ گول نہیں کر پائی جبکہ ہالینڈ نے  شاندار تین گول کئے۔ امریکہ کی جانب سے مڈ یعنی ہاف میں کھلاڑی دفاع کرنے میں کمزور نظر آئے جس کا پورا فائد ہ ہالینڈ کے اسٹرائکرس کو ملا اور تقریبا ایک ہی انداز میں انہوں نے پہلے دو گول کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */