میسی کا خواب پورا، ارجنٹائن فٹبال کا نیا بادشاہ، ایمباپے کی ہیٹ ٹرک، گولڈن بوٹ جیتا

یہ پانچوی مرتبہ ہے جب کوئی ٹیم گروپ مقابلوں میں اپنا پہلا میچ ہار گئی ہو اور پھر چیمپین بنی ہو۔ ارجنٹائن سعودی عرب سے اپنے پہلے مقابلہ میں ہار گئی تھی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

سید خرم رضا

فٹبال کے 64 مقابلوں کے بعد یہ طے ہوا کہ ارجنٹائن  فٹبال کا نیا بادشاہ ہے۔ ارجنٹائن نے ایک سنسنی خیز، دلچسپ اور شاندار مقابلہ میں فرانس کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا دیا ۔ اس سے پہلے کل 120 منٹ کے دوران دونوں ٹیمیں تین تین گول سے برابر رہیں ۔ اس برابری میں فرانس کے اسٹرائکر ایمباپے کا اہم کردار رہا جنہوں نے اس میچ میں تین گول کئے یعنی وہ پہلے کھلاڑی بن گئے جس نے فائنل مقابلہ میں ہیٹ ٹرک کی ۔ انہیں گولڈن بوٹ ملا کیونکہ انہوں نے قطر میں ہونے والے عالمی کپ میں سب سے زیادہ 8 گول کئے جبکہ دوسرے نمبر پر میسی رہے جنہوں نے 7 گول کئے۔

میسی اور ایمباپے میچ کے بعد
میسی اور ایمباپے میچ کے بعد
آئی اے این ایس

قطر میں کھیلے گئے عالمی  کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پنالٹی شوٹ پر 2-4 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی وہ 36 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہا۔ ارجنٹینا نے 1978 اور 1986 کے بعد اب تیسری بار یہ ٹائٹل جیتا ہے۔ مقررہ 90 منٹ تک میچ 2-2 گول سے برابر رہنے کے بعد میچ ایکسٹرا ٹائم میں چلا گیا۔ وہاں لیونل میسی نے گول کر کے ارجنٹینا کو تین۔دو سے آگے کردیا لیکن کلین ایمباپے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 ویں منٹ میں گول کرکے میچ کو تین ۔تین سے برابری پر لادیا۔ اس کے بعد پنالٹی شوٹ آوٹ میں ارجنٹینا نے میچ اپنے نام کرلیا۔


ارجنٹینا نے 108ویں منٹ میں لیونل میسی کے گول کی بدولت 2-3 سے برتری حاصل کی۔ لیکن، ایمباپے کے شاندار گول سے اسکور پھر3-3 ہوگیا۔90 منٹ کے بعد اسکور لائن 2-2 سے برابر رہا ۔ اس کے میچ ایکسٹرا ٹائم میں گیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے 90 منٹ میں 4 گول ہوئے۔ ارجنٹینا نے پہلے ہاف میں 2 گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ ٹیم کی جانب سے لیونل میسی نے 23ویں منٹ اور اینجل ڈی ماریا نے 36ویں منٹ میں گول کیا۔ وہیں فرانس کے کیلین ایمباپے نے 97 سیکنڈ میں دو گول کرکے اسکور لائن دو۔دو سے برابر کردیا۔ ایمباپے نے 80 منٹ میں پنالٹی سے اور 81 ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔

میسی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ
میسی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ
آئی اے این ایس

میچ کے 21ویں منٹ میں ارجنٹینا کے اینجل ڈی ماریا فرانس کے پنالٹی باکس کی طرف گیند لے کر دوڑے۔وہ لیفٹ ونگ سے دوڑ لگاکر باکس کے اندر پہنچے لیکن فرانس کے عثمان ڈیمبیلے نے ان پر فاؤل کردیا۔ فاول کے بعد ریفری نے ارجنٹینا کو پنالٹی دی۔لیونل میسی نے 23ویں منٹ میں پنالٹی شاٹ مارا اور ٹیم کو ایک-صفر سے آگے کیا۔ اس گول کے ساتھ میسی کے ٹورنامنٹ میں 6 گول ہوگئے ہیں۔ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ابتدائی برتری کے باوجود ارجنٹینا نے فرانس پر حملے جاری رکھے۔ 35ویں منٹ میں ارجنٹینا کے لیونل میسی رائٹ ونگ سے گیند لے کر دوڑے۔ انہوں نے فرانس کے پنالٹی باکس میں ساتھی کھلاڑی میک الیسٹر کو پاس کیا۔ میک ایلسٹر نے اسی وقت اینجل ڈی ماریا کو بال دی۔36ویں منٹ میں فرانس کے گول کیپر ہیوگو لوریس ڈی ماریا کی طرف دوڑے لیکن ڈی ماریا نے گول کی طرف شاٹ ماردیا۔ گیند سیدھی نیٹ میں گئی اور اسکور ارجنٹینا کے حق میں 0-2 سے ہوگیا۔ دوسرے ہاف میں فرانس کا غلبہ رہا۔ فرانسیسی کھلاڑی کالین ایمباپے نے سیکنڈ ہاف کے 80 اور 81 ویں منٹ میں دو گول کئے ۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول پر 6 شاٹس لگائے لیکن صرف فرانس ہی 2 شاٹس کو گول میں بدل سکا۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے 2 اور فرانس نے 3 کارنر لیے۔ارجنٹینا نے پہلے ہاف کے دوران فرانس پر دباؤ برقرار رکھا۔ ٹیم نے فرانس کو گول کی طرف ایک بھی شاٹ نہیں مارنے دیا۔ جبکہ پہلے ہاف میں ارجنٹینا نے گول پر 6 شاٹس مارے۔ ان میں سے 2 شاٹس پر گول بھی ہوئے۔ ارجنٹینا نے پہلے ہاف میں دو کارنر لیے لیکن فرانس کو ایک بھی کارنر لینے نہیں دیا۔ سب سے بہترین گول کا خطاب ارجنٹائن کے گولکیپر کو ملا ۔


یہ پانچوی مرتبہ ہے جب کوئی ٹیم گروپ مقابلوں میں اپنا پہلا میچ ہار گئی ہو اور پھر چیمپین بنی ہو۔ ارجنٹائن سعودی عرب سے اپنے پہلے مقابلہ میں ایک کے مقابلہ دوگولوں سے ہار گئی تھی۔ عالمی کپ کا فائنل مقابلہ زبردست دلچسپ تھا اور پورے میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔