مدارس غیر مسلم تہوار پر بھی بند رہیں!، یوگی حکومت کا فرمان

یوگی حکومت نے فرمان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مسلم تہواروں پر بھی مدارس اسلامیہ میں چھٹی رکھی جائے ، اس حوالہ سے حکومت نے تعطیل کا کلینڈر جاری کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت نے 2 جنوری کو ایک فرمان جاری کر کے دوسرے مذاہب کے تہوروں پر مدارس کو بند رکھنے کا فرمان جاری کر دیا ہے۔ اس حوالہ سے حکومت کی طرف سے کلینڈر جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پرانی تعطیلات کو کاٹ کر کئی نئی چھٹیوں کو جوڑ دیا گیا ہے۔

اتر پردیش کے مدارس میں اب دیوالی، دشہرہ، بدھ پورنما اور مہاویر جینتی پر بھی چھٹی رہے گی۔ ابھی تک مدارس میں صرف ہولی اور امبیڈکر جینتی کی چھٹی ہوا کرتی تھی۔ یوگی حکومت نے 7 نئی چھٹیوں کو مدارس کے کلینڈر میں اور جوڑ دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں مدارس کو عید اور محرم کے لئے ملنے والی 10 خصوصی تعطیلات کو بھی کم کر کے محض 4 کر دیا گیا ہے۔ یعنی کوئی بھی مدرسہ اب ان مواقع پر 4 دن سے زائد کی چھٹی نہیں کرسکتا۔ مدارس کی تعطیلات میں کٹوتی کر کے اب 92 کی جگہ 86 کر دی گئی ہیں۔

اتر پردیش کے مدارس میں کلاسوں کا وقت بھی طے کر دیا گیا ہے ۔ اب تمام مدارس میں ایک ہی وقت میں کلاسز لی جائیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
مدارس کے لئے یوپی حکومت کی طرف سے جاری تعطیلات کی فہرست

یوگی حکومت کا کہنا ہے کہ کلینڈر دوسرے تمام سرکاری اسکولوں کے مطابق ہی جاری کیا گیا ہے اور کوئی تفریق نہیں کی گئی ہے۔

مدارس سے وابستہ ایک افسر نے بتایا کہ وہ اس تجویز سے ناخوش ہیں۔ اسلامک مدرسہ مارڈنائیزیشن ٹیچرس ایسو سی ایشن کے صدر عجاز احمد نے بتایا کہ چونکہ مدارس مذہبی ادارے ہیں جن میں اسلامی تہواروں کے لئے چھٹیاں مقرر ہوتی ہیں اگر دوسرے مذاہب کے تہواروں کی چھٹیوں کو جوڑا جاتا ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ہمارے تہواروں کی چھٹیاں کم کرنا صحیح نہیں ہے۔

قبل ازیں یوگی حکومت مدارس کے حوالے سے کئی اورفرمان جاری کر چکی ہے۔ یوگی حکومت نے مدراس میں یوم آزادی کے موقع پر قومی ترانہ کو لازمی بنا کر ویڈیو گرافی کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Jan 2018, 8:31 PM