یوپی بورڈ کے نتائج کا اعلان، 10ویں میں 99.55 فیصد اور 12ویں میں 97.88 فیصد طلبا کامیاب

یوپی بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد لاکھوں طلبا کا انتظار ختم ہو گیا، اس سال 10ویں جماعت کے 99.55 فیصد اور 12ویں جماعت کے 97.88 فیصد طلبا کامیاب قرار دئے گئے

یو پی بورڈ / سوشل میڈیا
یو پی بورڈ / سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش ثانوی تعلیمی بورڈ (یو پی ایم ایس پی) نے ہفتہ کے روز 10ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ اس سال 10ویں کلاس کے 99.55 فیصد اور 12ویں کلاس کے 97.88 فیصد طلبا کامیاب قرار دئے گئے۔ طلبا اپنا ریزلٹ upresults.nic.in اور upmsp.edu.in پر جا کر حاصل کر سکتے ہیں۔

یو پی بورڈ میں ہائی سکول میں اس مرتبہ 29،96،031 امیدواروں میں سے 29،82،055 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور ہائی اسکول کی کامیابی کی شرح 99.53 فیصد ہے۔ ان امیدواروں میں 16،76،916 طلبہ اور 13،19،115 طالبات ہیں۔ جن میں سے 16،68،868 طلبہ اور 13،13،187 طالبات پاس ہو گئیں۔ طالبات کے پاس ہونے کی شرح 99.52 اور طالبات کی پاس ہونے شرح 99.55 فیصد ہے۔


انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کل 26،10،247 امیدواروں میں سے 25،54،813 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان امیدواروں میں سے 14،74،317 طلبہ اور 11،35،930 طالبات ہیں جن میں سے 14،37،033 طلبہ اور 11،17،780 طالبات پاس ہوئیں۔ طلبہ کے پاس ہونے کی شرح 97.47 اور طالبات کی شرح 98.40 ہے۔

خیال رہے کہ کورونا بحران کے سبب یوپی بورڈ کی جانب سے اس مرتبہ امتحانات نہیں کرائے گئے اور پرانی جماعتوں کی کارکردگی کو اس بار کے نتائج کی بنیاد بنایا گیا۔ یوپی بورڈ نے ہائی اسکول کے نتائج کے لیے نویں اور دسویں کے پری بورڈ نمبروں کو 50-50 فیصد ویٹیج دیا۔ اس کے ساتھ، کلاس 9 کے نمبروں کو 50 فیصد ویٹیج دیا گیا ہے۔ دسویں ششماہی امتحان کے نمبر نتائج میں شامل نہیں کیے گئے ہیں کیونکہ یوپی بورڈ میں ششماہی امتحان کی لازمیت نہیں ہوتی۔ یوپی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے لیے ہائی سکول کے نمبروں کو 50 فیصد، 11 ویں سالانہ-ششماہی امتحان کے نمبروں کو 40 فیصد اور 12 ویں پری بورڈ کے نمبروں کو 40 فیصد اور 12 ویں کے پری بورڈ ریزلٹ کے 10 فیصد نمبر جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔