یو پی بورڈ کے نتائج کا اعلان 27 اپریل کو

گذشتہ سیشن میں بورڈ نے ان امتحانات کے تنائج کا اعلان کی 29 اپریل کو کیا تھا لیکن اس بار دو دن قبل ہی تنائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: فروری و مارچ کے مہینے میں اترپردیش سکینڈر بورڈ کے تحت دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان 27 اپریل کو کیا جائے گا۔ طلبا بورڈ کے آفشیل ویب سائٹ پر جا کر اپنے نتائج دیکھ سکیں گے۔

گذشتہ سیشن میں بورڈ نے ان امتحانات کے تنائج کا اعلان کی 29 اپریل کو کیا تھا لیکن اس بار دو دن قبل ہی تنائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ 2018 کے نتائج کے مطابق دسویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبا کو مجموعی فیصد 75.16 تھا تو وہیں بارہویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبا کا فیصد 72.43 تھا۔

اس سال دسویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد 7 فروری تا 28 فروری کے درمیان ہوا تھا وہیں بارہویں جماعت کے امتحانات 7 فروری سے 2 مارچ تک جاری تھے۔ دسویں میں تقریبا 31 لاکھ اور بارہویں میں 26 لاکھ طلبا وطالبات نے شرکت کی تھی۔

بورڈ کے ذرائع کے مطابق دسویں او ر بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان 27 اپریل کو کیا جائےگا طلبا بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.upresults.nic.in اور www.upmsp.edu.in پر جاکر اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */