یو پی بورڈ امتحان شروع، 66 لاکھ سے زائد طلباء امتحانات دیں گے

ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا 6 فروری سے آغاز ہو گیا۔ اس بار ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں کل 6637018 طلبہ و طالبات شامل ہو رہے ہیں۔

بشکریہ سوشل میڈیا
بشکریہ سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اترپردیش ثانوی تعلیمی کونسل (یو پی بورڈ) کے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا 6 فروری سے آغاز ہو گیا۔ اس بار ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں کل 6637018 طلبہ و طالبات شامل ہو رہے ہیں۔

نوڈل افسر مقرر کئے گئے سپرنٹنڈنٹ آ ف پولس (کرائم ) برجیش مشرا نے بتایا کہ نقل روکنے کے لئے 22 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو امتحانات مراکز پر نظر رکھیں گی۔

اس بار ہائی اسکول میں 3655691 امیدوار ہوں گے، جن میں سے 2143387 طلبہ اور 1512304 طالبات شامل ہیں۔ وہیں 12ویں میں 2981327 امیدوار میں بیٹھیں گے جن میں 1674124 طلبہ اور1307203 طالبات شامل ہیں۔ امتحان کے لئے صوبے بھر میں میں 8549 مراکز قائم کئےگئے ہیں۔

نقل روکنے کے لئے اس بار بورڈ کی طرف سے تمام امتحانات مراکز پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور جن مرکز میں اجتماعی نقل کرتے طلباء پائے گئے وہاں کے پرنسپل اور اسکول منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔ اس بار صوبے کے 50 حساس اضلاع میں کوڈیڈ کاپی پر امتحان کرائے جائیں گے۔

پہلی شفٹ میں صبح 7.30 سے 10.45 تک ہائی اسکول اور دوسری شفٹ میں 2 بجے سے 5.15 تک انٹر میڈیٹ کے امتحانات کرائے جائیں گے۔ ہائی اسکول کے امتحانات 22 فروری اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات 12 مارچ تک چلیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 06 Feb 2018, 9:59 AM