یوپی بور ڈکے امتحانات 6 فروری سے شروع

10ویں اور 12ویں کے امتحانات میں کل 67لاکھ 540طلبہ اور طالبات شامل ہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش مادھمک شرکشا پریشد (یوپی بورڈ) کے سال 2018 کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 6 فروری سے شروع ہوں گے۔

نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نےامتحانات کو نقل سے پوری طرح پاک کرنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔ پہلی بار سبھی امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور حساس اور انتہائی حساس مرکزوں کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹاسک فورس کی مدد لی جارہی ہے۔

جن مراکز پر طالبات اپنے ہی اسکول میں امتحان میں بیٹھیں گی وہاں پر دوسرے کالج کا منتظم ہوگا۔ امتحان کے دوران سی سی ٹی وی کیمرے بند ہونے یا نہ چلنے پر مرکز کے منتظم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انتہائی حساس مرکزوں پر اسٹیٹک مجسٹریٹ پورے وقت موجود رہے گا۔ فلائنگ اسکواڈ کے ساتھ پولس فورس بھی موجود ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس بار ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 6 فروری سے شروع ہوں گے۔ ہائی اسکول کا امتحانات 14 دن چلے گا اور 22 فروری کو ختم ہوگا۔ جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 10 مارچ کو ختم ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔