حیدرآباد: اُردو یونیورسٹی میں یو جی سی نیٹ کوچنگ

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے مرکز برائے یوجی سی نیٹ کوچنگ کے زیراہتمام یوجی سی نیٹ کوچنگ کلاسز کا 5 مارچ سے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

قومی آواز گرافکس
قومی آواز گرافکس
user

یو این آئی

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے مرکز برائے یوجی سی نیٹ کوچنگ میں تربیت کا خصوصی انتظام کیا جا رہا ہے۔ کوچنگ کے نوڈل آفیسر پروفیسر عامر اللہ خان کے بمطابق جولائی کے مہینے میں یوجی سی کی جانب سے منعقد قومی اہلیتی امتحان میں شرکت کرنے والے SCs/STs/OBC (نان کریمی لیئر) و اقلیتی زمرہ سے تعلق رکھنے والے طلباء اس مرکز سے استفادہ کرسکتے ہیں جہاں اردو، انگریزی، عربی، فارسی، ہندی، پبلک ایڈمنسٹریشن، منیجمنٹ، کمپیوٹر سائنس اینڈ اپلیکیشن، ویمنس اسٹڈیز، ایجوکیشن، ماس کمیونیکیشن، پولٹیکل سائنس اور جغرافیہ کے بشمول لازمی مضمون جنرل اسٹڈیز و Teaching aptitude کی تربیت کے لئے خصوصی کوچنگ کا انتظام کیا جارہا ہے۔ یہ تربیت انگریزی زبان میں ہوگی۔

واضح رہے کہ سنٹر کے گذشتہ بیچ میں تربیت حاصل کرنے والے 5 طلبہ نے نیٹ امتحان کامیاب کیا ہے جس میں سے ایک نے جے آر ایف بھی حاصل کیا تھا۔

خواہش مند طلباء 22؍جنوری سے سی ایس ای کوچنگ اکیڈمی بلڈنگ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ درخواست فارم کے ساتھ -/200 روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ منسلک کریں جو بحق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حاصل کردہ اور حیدرآباد میں قابل ادا ہو، تکمیل شدہ درخواست فارم 19؍فروری تک جمع کریں۔ 23؍فروری کو انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد عمل میں آئے گا اور اس کے نتائج کا اعلان 28؍فروری کو ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Jan 2018, 11:08 AM
/* */