سال 2022 تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد غیر ملکی طلباء کو داخلہ دینے کا ہدف

یونیسکو کی ایک رپورٹ کے مطابق 43 لاکھ طلباء اپنے ملک سے باہر اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان میں چین اور ہندوستان کے سب سے زیادہ طلباء ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں اس وقت 47 ہزار غیر ملکی طلبا زیر تعلیم ہیں اور 2022 تک اس ہدف کو ڈیڑھ سے ڈھائی لاکھ تک بڑھا دیا گیا ہے۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) اور ایڈسیل کے ذریعہ کیے گئے ایک سروے کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔

ہندوستان میں اعلی تعلیم کو بین الاقوامی بنانے کے بارے میں یہ پہلا سروے ہے۔ اس میں ملک کے 77 سرکاری اور غیر سرکاری اعلی تعلیمی اداروں کا احاطہ کیا گیا ہے، جس میں تمام بڑے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اور این آئی ٹی شامل ہیں۔


جمعرات کو یہ رپورٹ سی آئی آئی کی تعلیمی کانفرنس میں جاری کی گئی۔ یونیسکو کی ایک رپورٹ کے مطابق، 43 لاکھ طلباء اپنے ملک سے باہر اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان میں چین اور ہندوستان کے سب سے زیادہ طلباء ہیں، لیکن اسٹڈی ان انڈیا پروگرام کے تحت ہندوستان میں صرف 47 ہزار غیر ملکی طلبا زیر تعلیم ہیں اور ہندوستان غیر ملکی طلبا کے لئے ایک کشش کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ غیر ملکی طلبہ کے لئے کشش کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں 26 ویں نمبر پر ہے۔

اس وقت غیر ملکی طلبا 77 اعلی تعلیمی اداروں میں اسٹڈی ان انڈیا پروگرام کے تحت ہندوستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سال 2022 تک غیرملکی طلبا کو ہندوستان لانے کا ہدف 1.5 لاکھ سے بڑھا کر 2.5 لاکھ کردیا گیا ہے تاکہ دنیا میں ہندوستان کی پوزیشن 26 ویں درجے سے بڑھ کر 15 ویں درجہ پر آسکے۔


اس رپورٹ کے مطابق، 95 فیصد اداروں نے کہا ہے کہ وہ ایڈ سیل، انڈین کونسل برائے ثقافتی تعلقات اور دیگر سرکاری ایجنسیوں کے توسط سے بین الاقوامی طلباء کو داخلہ دیتے ہیں اور بنیادی طور پر ان کی ویب سائٹ سے اس کی تشہیر کرتے ہیں جبکہ 47 فیصد سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔