طلبا یونیورسٹی سے بیکوقت دو ڈگری حاصل کر سکیں گے، یو جی سی چیئرمین کا اعلان

یو جی سی کی جانب سے نئی رہنما ہدایات جاری کی جائیں گی، تاکہ امیدوار کو ایک ساتھ ریگولر طریقہ سے دو ڈگری حاصل کرنے کی اجازت حاصل ہو سکے، ڈگری ایک دو مختلف یونیورسٹیوں سے حاصل کی جا سکتی ہیں

یو جی سی، تصویر آئی اے این ایس
یو جی سی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: یو جی سی (یونیورسٹی گرانٹس کمیشن) نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ طلبا ریگولر طریقہ سے ایک ساتھ دو فل ٹائم ڈگریاں حاصل کر سکیں گے۔ یو جی سی کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نے منگل کے روز اس کا اعلان کیا۔ یو جی سی کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نے کہا کہ طلبا ایک یا ایک سے زیادہ یونیورسٹیوں سے بیکوقت دو ڈگریاں حاصل کر سکتے ہیں۔ یو جی سی کی جانب سے اس معاملہ پر جلد ہی تفصیلی رہنما ہدایات جاری کی جائیں گی۔

جگدیش کمار نے ایک پریس کانفرنس سے کہا، ’’جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) میں اعلان کیا گیا ہے اور طلبا کو کئی طرح کی مہارتوں کو حاصل کرنے کی اجازت دینے کے لئے یو جی سی نئی رہنما ہدایات کے ساتسھ آ رہی ہے تاکہ ایک امیدوار کو بیکوقت دو ڈگریاں حاصل کرنے کی اجازت دی جا سکے۔‘‘


اس نئے عمل میں طلبا کے حاصل کردہ 40 فیصد کریڈٹ ان کی بنیادی یونیورسٹی کے علاوہ کسی دیگر یونیورسٹی کا ہو سکتا ہے۔ یو جی سی کے مطابق نئی رہنما ہدایات ایک ساتھ دو ڈگری کریڈٹ اسکور سسٹم اور ملٹی ڈسیپلنری ایجوکیشن سسٹم کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ انڈر گریجوایٹ کورسز کے نئے نصاب پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت یونیورسٹی انڈر گریجوایٹ کورسز کو نئے طریقہ سے ڈیزائن کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔